Al-Risala · February 2004 · page 40

نئی دہلی ۵ نومبر ۲۰۰۳ دعا گو وحید الدین

الرسالہ، فروری ۲۰۰۴، صفحہ ۴۰

تواضع ۔ اصرار نہیں ہے بلکہ اعتراف ہے۔ اسلام میں نہ خودی ہے اور نہ بے خودی۔ اسلام میں جو چیز مطلوب ہے وہ تقویٰ ہے۔ تقویٰ سے مراد یہ ہے کہ آدمی کے فکر و عمل کا محور خدا بن جائے، اُس کی محبوب چیز تو واضح اور انکساری ہو۔

اس مزاج کا تعلق گھر کے اندر کی زندگی سے بھی ہے اور باہر کی زندگی سے بھی۔ ایک حدیث کے مطابق، مومن کو نرم پودے کی طرح ہو جانا چاہیے جو اکڑ سے خالی ہوتا ہے۔ خودداری در اصل اکڑ کا خوبصورت نام ہے۔ جو آدمی چک یا اعتراف کو بے عزتی سمجھتا ہے وہ اپنی اس کمزوری کے جواز کے لیے اُس کو خود داری کا نام دے دیتا ہے۔

سوال

کچھ صحافتی اصطلاحات کے جوابات مطلوب ہیں۔ امید ہے کہ آپ اپنی روایت کی مانند جوابات سے ممنون فرمائیں گے۔ (۱) ایلو جرنلزم (Yellow Journalism) (۲) ایلو پریس (Yellow Press) (۳) الٹا اہرام (Inverted Pyramid) (۴) فورتھ اسٹیٹ کی صحیح اسپیلنگ اور اس کا مطلب (۵) اسپینی امریکی جنگ، وغیرہ۔

جواب

۱۔ ایلو جرنلزم (yellow journalism) سے مراد صحافت کی وہ قسم ہے جس کو عام طور پر سنسنی خیز جرنلزم کہا جاتا ہے۔ یعنی خبروں کو سنسنی انداز میں پیش کرنا تا کہ اخبار کی اشاعت زیادہ سے زیادہ بڑھے۔ یہ طریقہ امریکہ کے دو اخباروں ورلڈ اور جنرل نے ایک دوسرے کے مقابلے میں شروع کیا تھا۔ اس کے بعد ۱۸۹۰ء میں ایلو جرنلزم کی اصطلاح رائج ہوئی۔

۲۔ ایلو پریس (yellow press) اور ایلو جرنلزم دونوں ایک ہی چیز کے دو مختلف نام ہیں۔ ایلو پریس سے مراد اشتعال انگیز اخبارات ہیں۔ وہ اخبارات جو ہیجان خیز خبریں شائع کرتے ہیں، جو تعصبات کو بھڑکانے والی خبریں چھاپ کر اپنی اشاعت بڑھاتے ہیں۔

۳۔ مصر کے اہرام مثلث شکل کے ہیں۔ یعنی نیچے کی طرف چوڑا اور چوٹی کی طرف نوکیلا۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 2004 All issues

Printed page