Al-Risala · March 2005 · page 42

Malaysia's Anwar is a free man after six years.

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۵، صفحہ ۴۲

انداز فکر کا تسلسل ہے۔ عام مسلمانوں کا خیال ہے کہ آپ کی تحریر سے مسلم مخالف طاقتوں کو تحریک ملتی ہے اور مسلمانوں کو مایوسی۔ یہ بات مسلمانوں کے لیے تکلیف دہ ہے کہ ہندوستان میں ہونے والے فسادات کے ذمہ دار صرف مسلمانوں کو ہی کہا جائے۔ مسلمان تو ظلم و ستم کا شکار ہو کر تکلیف سے کراہ اٹھتا ہے۔ وہ رد عمل کبھی نہیں کرتا۔ ہندوستانی مسلمان تو انتقام لینے کے قابل ہی کہاں ہے۔ انتقام و رد عمل تو طاقت ور لوگ کرتے ہیں۔ ہندوستانی مسلمان دو وقت کی روٹی اور اپنے بچوں کی تعلیم میں اس قدر الجھا ہوا ہے کہ وہ دیگر مسائل کو بھول چکا ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ چاروں جانب سے یلغار ہے۔ سیاسی، معاشی، تعلیمی، ہر محاذ پر منظم سازش کے تحت مسلمانوں کو پیچھے کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں پر پاکستان، کشمیر، اور طالبان کے نام پر مسلسل ظلم و ستم کیا جا رہا ہے۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے اور اس پر ستم یہ ہے کہ آپ بھی مسلسل مسلمانوں پر ہی تنقید کرتے رہتے ہیں۔ اکثر اوقات آپ کی تحریر میں سنگھ پر یوار کا عکس نظر آتا ہے۔ آپ کی زندگی پر نظر ڈالیں تو آپ مسلمانوں سے دور اور آرایس ایس کے قریب نظر آتے ہیں۔

اس خط کا مختصر جواب یہ ہے کہ انڈیا کے بارے میں مذکورہ شکایتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ اس کا ایک واضح ثبوت یہ ہے کہ ۱۹۴۷ سے پہلے یہاں کے ہندوؤں نے ہندو مہا سبھا بنائی اور یہاں کے مسلمانوں نے مسلم لیگ قائم کی۔ تقسیم کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کو اتنی آزادی ملی کہ ابھی تک ان کے یہاں مسلم لیگ بدستور قائم ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں یہ ناممکن ہے کہ وہاں کے ہندو لوگ وہاں ہندو مہا سبھا کے نام سے اپنی تنظیم قائم کریں اور اس کے نام پر الیکشن لڑیں۔ یہی فرق یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ پاکستان کے ہندوؤں کے مقابلہ میں ہندوستان کے مسلمان سو گنا زیادہ بہتر ہیں۔ حالاں کہ مسلم لیگ کے قائد نے تقسیم سے پہلے کہا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو قربان کر کے پاکستان بنوائیں گے۔ یہی فرق اس پورے معاملہ کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔ بشرطیکہ آدمی کے اندر سوچنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت موجود ہو۔

مسٹر عبد الرحمن چاؤش کے چھوٹے بھائی عبد العزیز چاؤش کی عمر ۱۲ سال ہے۔ ان کا سوال یہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 2005 All issues

Printed page