Great, I want to go to India.
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۵
کے نوابوں اور بادشاہوں سے بھی زیادہ بہتر زندگی گزار رہا ہے۔ ایسی حالت میں آپ لوگوں کو یہ کرنا چاہیے کہ پہلے سے بھی زیادہ آپ لوگ خدا کا شکر ادا کریں، نہ یہ کہ شکایت اور مایوسی کی بات کر کے اپنے سینہ کو ناشکری کا قبرستان بنالیں۔
۱۳ دسمبر کی شام کو میں نے دیکھا کہ ہوٹل کی لابی میں تین صاحبان بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں اپنے ساتھی کے ہمراہ وہاں گیا اور خالی کرسی پر بیٹھ گیا۔ تعارف کے دوران معلوم ہوا کہ وہ تینوں مسلمان ہیں۔ ان میں ایک پیرس کے ڈنٹسٹ تھے۔ وہ یہودی خاندان میں پیدا ہوئے۔ پھر انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔ دوسرے ٹیونس کے ایک تاجر تھے۔ اور تیسرے اسپین کے ایک نومسلم تھے۔ اسپینی بزرگ نے بتایا کہ ان کے پورے خاندان نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ اسپین میں کثرت سے زیتون کے باغات ہیں۔ وہ بھی زیتون کے ایک باغ کے مالک ہیں۔ قبول اسلام کا سبب پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ مغربی سماج میں انسان ایک قسم کی مشینی زندگی گزارتا ہے۔ وہ محبت اور انسانیت کے ماحول سے محروم رہتا ہے۔ اسی کمی کے احساس نے انہیں ایک صوفی ماسٹر تک پہنچایا۔ وہ نقشبندی سلسلہ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے ہاتھ پر انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ یہ تینوں صوفی مزاج کے تھے اور تینوں کے ہاتھ میں تسبیح دکھائی دیتی تھی۔ ان کے نام یہ ہیں:
Dr. Richard Abdul Hany Lejoyeuk — Paris Muhammad Farhat — Tunisia Omar Margarit — Granada, Spain میرے ساتھی نے میرے بارے میں بتایا کہ وہ الاسلام يتحدى کے مصنف ہیں۔ یہ سن کر وہ بہت خوش ہوئے اور کہا کہ الاسلام يتحدى میں نے پڑھی ہے اور اس کی ایک کاپی میرے پاس گھر پر موجود ہے۔ یہ کتاب ٹیونس کے کالجوں میں باقاعدہ طور پر داخل نصاب ہے۔ الاسلام يتحدى جو میری کتاب مذہب اور جدید چیلنج کا عربی ترجمہ ہے وہ عرب دنیا میں بہت زیادہ پھیلی ہے۔ بیرونی سفروں کے درمیان جب بھی میری ملاقات کسی عرب سے ہوتی ہے تو اکثر
‹ Previous page Next page › Contents of January 2005 All issues