Al-Risala · January 2005 · page

Leche, Milk

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۵

کوشش کی ہے کہ انہیں اسلام کی اصل تعلیمات سے آگاہ کیا جائے۔ گفتگو کے آخر میں مسٹر الون کو ہمارے یہاں کی چند کتابیں دی گئیں۔ مثلاً :

In Search of God Ideology of Peace Spirituality in Islam Tell Me About Prophet Musa اس کانفرنس میں ونسنٹ کارنیل (Vincent J. Cornell) سے ملاقات ہوئی۔ وہ ایک مسیحی عالم ہیں۔ گفتگو کے دوران معلوم ہوا کہ انہوں نے اسلام اور قرآن کا صرف نام سنا ہے، انہوں نے اس کا مطالعہ نہیں کیا۔ اسلام کے بارے میں ان کی معلومات صرف ان پروگراموں تک محدود ہیں جو انہوں نے کبھی کبھی ٹی وی میں دیکھے ہیں۔

میں نے کہا کہ میں نے تو اسلام کے ساتھ مسیحیت کا بھی تفصیلی مطالعہ کیا ہے۔ میں نے مسیحیت کے اوپر کئی مضامین بھی لکھے ہیں۔ اس سلسلہ میں میرا ایک مضمون وہ ہے جس کا عنوان ہے: کرسچینیٹی اینڈ اسلام (Christianity and Islam)۔ یہ مضمون دہلی سے چھپنے والی ایک کتاب میں شامل ہے۔ یہ کتاب ۱۴۸ صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا نام یہ ہے :

Pilgrims to the Light (2000) Edited by Valson Thampu انہوں نے کہا کہ جب آپ پختہ مسلمان ہیں تو آپ نے مسیحیت کا مطالعہ کیوں کیا۔ میں نے کہا کہ میرا تجربہ ہے کہ ایک ڈسپلن کو صحیح طور پر جاننے کے لیے دوسرے ڈسپلن کو بھی جاننا پڑتا ہے۔ اسی طرح ایک مذہب کو درست طور پر سمجھنے کے لیے دوسرے مذاہب کو سمجھنا ضروری ہے۔ مثلاً اسلامی تعلیم کے مطابق، میں مسیح کو خدا کا پیغمبر مانتا ہوں۔ پھر جب میں نے مسیحی لٹریچر میں پڑھا کہ مسیحی لوگ حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا بتاتے ہیں تو اس تقابل کے بعد مجھے یہ موقع ملا کہ میں اپنے عقیدہ کو زیادہ واضح طور پر ایک شعوری حقیقت کے طور پر دریافت کروں۔ انہوں نے میری بات غور سے سنی اور کہا کہ میں

‹ Previous page Next page › Contents of January 2005 All issues

Printed page