Al-Risala · January 2005 · page

1. Patience is the companion of wisdom.

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۵

بھی آئندہ اسی طرزِ مطالعہ کو اختیار کروں گا۔ یہی مذہبی مطالعہ کا صحیح طریقہ ہے۔ اسپین کے سفر میں کئی ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جن کو مقامی مسلمان کہا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ایک ابو بكر اشبیلی تھے۔ ان سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ اسپین میں تین قسم کے مسلمان پائے جاتے ہیں۔ ایک وہ جو بزنس یا روزگار کے تحت یہاں کچھ مدت کے لیے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ دوسرے لوگ وہ ہیں جن کو نو مسلم کہا جاسکتا ہے۔ اسپین میں کوئی قابلِ ذکر دعوتی کام تو غالباً نہیں ہے مگر مختلف اسباب سے کچھ اسپینی باشندے مسلمان ہوگئے ہیں اور ہوتے رہتے ہیں۔ تیسری قسم ان مسلمانوں کی ہے جو مسلم دور سے چلے آرہے ہیں۔ پچھلی صدیوں میں خوف کی بنا پر انہوں نے اپنے دین کو چھپا رکھا تھا مگر اب حالات بدل گئے ہیں۔ یہاں مذہبی آزادی آگئی ہے، اس لیے قدیم مسلمان بھی اب کھلے طور پر اپنی شناخت کو بتانے لگے ہیں۔ تاہم لباس اور ظاہری وضع کے اعتبار سے ان مسلمانوں اور عام اسپینیوں میں کوئی فرق دکھائی نہیں دے گا۔ موجودہ اسپین میں ایسے اسپینی اسکالر پیدا ہورہے ہیں جو اپنی تقریر و تحریر میں اسلام کا غیر متعصبانہ اعتراف کرتے ہیں۔ ایک میگزین دیکھا جس میں تحمل (Patience) پر مختلف اقوال درج تھے۔ ان میں سے کچھ اقوال یہاں نقل کئے جاتے ہیں:

1. Patience is the companion of wisdom.

2. Patience is the ability to wait for any expected outcome without 3. Patience is the ability to wait for the gradual long lasting 4. Patience is the ability to develop the art of listening. 5. Patience is the ability to be thankful for what you already have, 6. Patience is a powerful tool in our hands. (You can Change the World)

‹ Previous page Next page › Contents of January 2005 All issues

Printed page