Al-Risala · May 2005 · page 38

ٹیلی فون سے خطاب

الرسالہ، مئی ۲۰۰۵، صفحہ ۳۸

کہا جاتا ہے۔ سوال یہ تھا کہ اسلامی نقطہ نظر سے اس تحریک کا حکم کیا ہے۔ میں نے کہا کہ انتفاضہ کی موجودہ تحریک میرے نزدیک ایک غیر اسلامی تحریک ہے۔ یہ تحریک متشددانہ طریق کار کے اصول پر قائم ہے۔ یہی چیز اس کو غیر اسلامی بنا دیتی ہے۔ کیوں کہ کسی قومی یا سیاسی مقصد کے لیے ہتھیار اٹھانا صرف ایک قائم شدہ حکومت کے لیے جائز ہے۔ غیر حکومتی افراد یا تنظیموں کے لیے یہ جائز ہی نہیں کہ وہ کسی کو دشمن قرار دے کر اس کے خلاف ہتھیار اٹھائیں۔ اور جیسا کہ معلوم ہے، انتفاضہ کی تحریک غیر حکومتی افراد چلا رہے ہیں نہ کہ کوئی قائم شدہ حکومت۔

انتفاضہ سے وابستہ لوگوں کے لیے یہ راستہ کھلا ہوا ہے کہ وہ اپنے مقصد کے لیے پر امن تحریک چلائیں مگر کسی بھی عذر کی بنا پر ہتھیار اٹھانا ان کے لیے جائز نہیں۔ قرآن کا مطلوب انسان تعمیر انسانیت مذہب اور سائنس فضیلت کی تعمیر میں اسلام کا حصہ مولانا وحید الدین خان مولا ناوحید الدین خان ڈاکٹر وحید الدین نور اسلام دین فطرت اسفار ہند

‹ Previous page Next page › Contents of May 2005 All issues

Printed page