1. Patience is the companion of wisdom.
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۵
Yet practical advaitism, which looks upon and behaves to all mankind as one's own soul, was never developed among the Hindus. Letters of Swami Vivekananda (p.379)
بدھسٹ اسکالر رچرڈ ہیز (Richard Hayes) نے اپنے پیپر میں جو باتیں کہیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ بدھسٹ نقطہ نظر تمام عداوتوں کی جڑ غیر صحیح فہم میں سمجھتا ہے جو کہ ذہن کی تنظیم سے دور ہو سکتا ہے:
The Buddhist perspective too sees the root of all hostility in an inappropriate understanding that must be corrected through discipline of the mind. یہ بات عین فطرت کے مطابق ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ تمام منفی خیالات ابتداءً دماغ میں پیدا ہوتے ہیں اور پھر وہ واقعہ بنتے ہیں۔ اس لیے اس معاملہ میں اصلاح کا آغاز ذہن کی اصلاح سے ہی ہو سکتا ہے۔
راقم الحروف نے اس موقع پر جو باتیں کہیں ان میں سے ایک بات یہ تھی کہ پیغمبرِ اسلام نے اپنے ایک ارشاد میں فرمایا: الا كلكم بنو آدم و آدم من تراب (سنو کہ تم میں سے ہر ایک آدم کی اولاد ہے اور آدم مٹی سے تھے):
All of you are children of Adam and Adam was created from clay. میں نے کہا کہ یہ ایک نہایت جامع ارشاد ہے۔ اس قول کے پہلے جزء کا مطلب ہے یونیورسل بردرہڈ (universal brotherhood) اور اس کے دوسرے جزء کا مطلب ہے مساوات ۔ پہلی بات سے تمام مثبت احساسات جنم لیتے ہیں۔ اور دوسری بات کا نتیجہ یہ ہے کہ تمام منفی احساسات دل سے نکل جاتے ہیں۔
۱۴ دسمبر کے دوپہر کا کھانا ایک بڑی عمارت کے اندر کھایا گیا۔ اس کو کسی قدیم بادشاہ نے اپنی رہائش گاہ کے طور پر بنایا تھا۔ یہ عمارت بہت زیادہ وسیع تھی ۔ اس میں بڑے بڑے لان تھے۔ اس پوری عمارت کو دوبارہ اس طرح آراستہ کیا گیا ہے کہ اس کا قدیم طرز پوری طرح باقی ہے۔ اسی کے
‹ Previous page Next page › Contents of January 2005 All issues