Anil visits Tirupati with wife and sons.
الرسالہ، جون ۲۰۰۵، صفحہ ۳۵
نہیں ۔ اسلام میں دعا خدا اور بندے کے درمیان ربط کا ذریعہ ہے۔ کوئی بندہ جب خدا سے مربوط ہو جائے تو اس کے اندر تواضع اور بے غرضی کی صفت پیدا ہو جاتی ہے ۔ ایسا آدمی، اپنی نفسیات کے مطابق، کسی تنظیم کے ادنر بننے سے بھاگتا ہے نہ کہ وہ اس کے حصول کے لیے دعا کرے ۔ کیوں کہ اسلام کے مطابق، اس قسم کی اونرشپ ایک ذمہ داری کا عہدہ ہے نہ کہ بڑائی کا عہدہ ۔ حقیقی خدا پرست کبھی ایسی ذمہ داری کا خواہش مند نہیں ہو سکتا جو اس کی مسئولیت (accountability) کو بڑھاتا ہو۔ اردو روزنامہ راشٹریہ سہارا (۲۸ نومبر ۲۰۰۳) کی ایک خبر کا عنوان یہ تھا: امریکا میں پہلا مسلم ٹی وی چینل شروع ۔ اس عنوان کے نیچے یہ خبر درج تھی :
"امریکا میں پہلا مسلم ٹی وی چینل شروع ہو گیا ہے۔ انگریزی زبان میں دکھایا جانے والا یہ چینل کیبل کے ذریعہ ٹیلی کاسٹ ہوگا ۔ اس کا نام "برج ٹی وی (Bridge T.V.)" ہے۔ اس کے بانی مسٹر مزمل پاک نژاد امریکی شہری ہیں ۔ وہ ۱۹۷۹ میں پاکستان سے امریکا آئے۔ انہوں نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ دسمبر ۲۰۰۱ کو ایک ریڈیو پروگرام کے ذریعہ مسلمانوں کے بارے میں توہین آمیز باتیں سنتے ہوئے میں نے یہ عزم کر لیا تھا کہ ہمیں ایک مسلم ٹی وی چینل شروع کرنا ہے۔ 11 ستمبر کے واقعہ کے بعد یہ عزم اور راسخ ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آغاز میں کیبل کے ذریعہ اسے ۵۰ ہزار ناظرین کے پاس پہنچایا جائے گا۔ اس کا ہیڈ کوارٹر نیو یارک میں ہے۔ " (صفحہ ۱)
اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے میں نے کہا کہ اس قسم کا مسلم ٹی وی اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ زیادہ سے زیادہ جو چیز ممکن ہے وہ یہ کہ کچھ مسلمان اس کو دیکھنے لگیں ۔ جہاں تک مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیوں کا تعلق ہے، ان کا ازالہ اس سے ہونے والا نہیں۔ اس لیے کہ اس قسم کا ٹی وی غیر مسلموں کی نظر میں وکالت ٹی وی ہو گانہ کہ برج ٹی وی۔ مسلمانوں کی سب سے بڑی نفسیاتی کمزوری ہر حال میں اپنے کو درست سمجھنا (self-righteousness) ہے۔ اس قسم کا ٹی وی صرف یہ کام کرے گا کہ وہ مسلمانوں کی اس نفسیاتی کمزوری کو بڑھا کر اصل مسئلہ کو اور زیادہ پیچیدہ بنا دے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 2005 All issues