Al-Risala · October 2005 · page

دوسرا سفر

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۵

تھا۔ یہ غالباً اس بات کی علامت تھی کہ حال میں حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں دہلی اور بمبئی کے درمیان کاروباری تعلق بہت بڑھ گیا ہے۔ دہلی کی حیثیت ملک کی سیاسی راجدھانی کی ہے۔ اور بمبئی کی حیثیت ملک کی تجارتی راجدھانی کی۔ اس نسبت سے دونوں کے درمیان پہلے بھی کافی تعلق تھا۔ اب اس تعلق میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ائیر پورٹ سے نکل کر باہر آیا تو یہاں مسٹر رجت ملہوتر اریسیو کرنے کے لیے موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مشہور فلم اسٹار شاہ رخ خان بھی اسی شام کی فلائٹ میں بمبئی سے دہلی آئے ہیں۔ وہ اپنے شیدائیوں کے ساتھ ابھی باہر نکلے ہیں ۔ ان کو میں نے دیکھا تو میں نے فوراً ان کو پہچان لیا۔ مسٹر رجت ملہوترا نے کہا کہ اگر یہی واقعہ پہلے ہوتا تو میں بھی ان کے پیچھے چلنے والوں میں سے ایک ہوتا۔ لیکن آج جب میں نے ان کو دیکھا تو میں صرف ۲ سیکنڈ ان کی طرف دیکھ سکا اور اس کے بعد آپ کو ڈھونڈنے لگا۔

پھر انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ میرے اندر اس فرق کا سبب کیا ہے۔ میری سمجھ میں آیا کہ پہلے میں بھی ماڈی نمائشوں میں گم رہتا تھا۔ اب آپ کی کلاسوں میں شرکت کی وجہ سے مجھے اسپرچولی جیسی بڑی چیز مل گئی ہے۔ اب دوسری کوئی چیز مجھے اہم دکھائی نہیں دیتی، خواہ وہ کوئی فلم اسٹار ہو یا ماڈی اعتبار سے کوئی دوسری بڑی چیز۔

دوسرا سفر

بمبئی میں ایک دعوتی ادارہ قائم ہے۔ وہ خاص طور پر اسلام کے عمومی تعارف کے میدان میں کام کر رہا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو الرسالہ کی دعوتی تحریک سے متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے دعوت کے لیے منظم کام شروع کیا ہے۔ اس ادارے کا نام اور پتہ یہ ہے:

Islamic centre for research & awareness (ICRA)

3, Shantaram Patil Bldg., Gauthan 4th Lane, S. V. Road, Behind Firdaus Mithaiwala, Near Andheri Station (W.) Mumbai-58 Tel. 2628 6223-email: icra@islamsmessage.com

‹ Previous page Next page › Contents of October 2005 All issues

Printed page