Al-Risala · December 2005 · page 511

چلنا ہوگا ساتھ سبھی کو

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۵، صفحہ ۵۱۱

سب سے زیادہ ضروری ہے کہ جو کام آپ کر رہے ہیں اس میں آپ کو پوری سمجھ ہو۔ ہم جواہرات کا کام کرتے ہیں تو ہمیں پتھر کی پہچان ہونی چاہیے۔ ہم کو یہ جاننا چاہیے کہ کس طرح کی کوالٹی فائدہ مند ہوگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مسلم مسائل کی جڑ مسلمانوں کا مزاج ہے۔ جب کوئی مسئلہ آتا ہے تو مسلمان فوراً تشدد شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے بجائے امن و اخلاق پر مبنی جو طریقہ ہے اس میں کامیابی یقینی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان میں جب کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو ہم اس کو ضبط و درگزر اور اخلاق سے طے کرتے ہیں۔ مسٹر فیروز خاں ایک تجربے کار لیڈر ہیں۔ انھوں نے مسلم مسائل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا یہ مزاج بن گیا ہے کہ مسلمان کسی مسلمان کی زندگی میں اس کو لیڈر نہیں مانتا۔ البتہ مرنے کے بعد وہ اس کو لیڈر مان لیتا ہے۔ میں نے کہا کہ آج کل مسلمانوں کو عام طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے کہ مسلمانوں کا کوئی لیڈر نہیں۔ یہ ایک بے بنیاد بات ہے۔ کہنے والوں کو یہ کہنا چاہیے کہ مسلمان کسی لیڈر کو نہیں مانتا۔ اس لیے اس کا کوئی لیڈر بھی نہیں۔ فطرت کی طرف سے ہر قوم میں لیڈر پیدا ہوتے ہیں لیکن کوئی شخص لیڈر شپ کا رول صرف اس وقت ادا کر سکتا ہے جب کہ لوگ اس کو اپنا لیڈر مان لیں۔ کوئی لیڈر دعویٰ کر کے لیڈر نہیں بنتا۔ بلکہ وہ لوگوں کی طرف سے قبولیت پانے کے بعد لیڈر بنتا ہے۔ ویمل اگروال اور مکیش آرا ایس ایس کے ممبر تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آرا ایس ایس کا مقصد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد ہندوؤں کو سنگٹھت کرنا تھا۔ اس کے بانی ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈ گوار کا خیال تھا کہ ہندوؤں پر ظلم اسی لیے ہوتا ہے کہ ہندو سنگٹھت نہیں ہیں۔ آرا ایس ایس کے کچھ لوگوں سے میں نے پوچھا کہ کہا جاتا ہے کہ آرا ایس ایس کے لوگ مہاتما گاندھی کو پسند نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ ہاں۔ میں نے دوبارہ پوچھا کہ پسند نہ کرنے کا سبب کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آرا ایس ایس کا یہ ماننا ہے کہ اگر گاندھی نہ چاہتے تو دیش کا بٹوارہ نہ ہوتا۔ میں نے کہا کہ اگر یہ بٹوارہ ہوتا تو دوبارہ وہ آپ کی پسند کے خلاف ہوتا۔ میں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت میں انڈیا، پاکستان، کشمیر، بنگلہ دیش سب ایک ہوتے۔ اس طرح اکھنڈ بھارت میں مسلمان تقریباً میجارٹی

‹ Previous page Next page › Contents of December 2005 All issues

Printed page