خبر نامه اسلامی مرکز ۱۳۷۱
الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۵، صفحہ ۵۳۵
خبر نامه اسلامی مرکز ۱۳۷۱
۱۔ روز نامہ ڈینک جاگرن (نئی دہلی) کے نمائندہ ارشد فریدی نے ۲ جولائی کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق مظفر نگر کے واقعے (۲ جون) سے تھا۔ جواب میں بتایا گیا کہ اس معاملے میں علماء اور جماعتوں کا فتویٰ غلط ہے۔ اسلام کے مطابق سزا برا فعل کرنے والے کو ملے گی نہ کہ بالجبر برے فعل کا شکار ہونے والے کو۔ میرے نزدیک اس معاملے میں عمرانہ بے قصور ہے۔ اس معاملے کی تفصیلی روداد انگریزی میگزین آؤٹ لک (Out Look) کے شمارہ ۱۸ جولائی ۲۰۰۵ میں دیکھی جاسکتی ہے۔
۲۔ الرسالہ مطبوعات کے تحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر اب تک تین کتابیں شائع ہوچکی ہیں پیغمبر انقلاب، مطالعہ سیرت، سیرت رسول ۔ اب سیرت کے موضوع پر چوتھی کتاب زیر تیاری ہے۔ اس کا نام پیغمبر امن (The Prophet of Peace) ہوگا۔ یہ کتاب انشاء اللہ جلد ہی اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع کی جائے گی۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس کتاب میں پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے امن والے پہلو کو نمایاں کیا جائے گا یہ کتاب تقریباً تین سو صفحے کی ہوگی۔
۳۔ ۲۹ جولائی ۲۰۰۵ء کو نئی دہلی کے مودی ہاؤس میں ایک انٹر فیتھ کا نفرنس ہوئی۔ اس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے انٹر فیتھ ہارمنی کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور انٹر فیتھ ہارمنی کے موضوع پر اسلام کی تعلیمات پیش کیں ۔
۴۔ پٹاپرتھی (آندھرا پردیش) میں بہت بڑا سائی انٹرنیشنل سینٹر قائم ہے۔ اس کے تحت پٹاپرتھی میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس ۲۱- ۲۳ جولائی ۲۰۰۵ء کو ہوئی ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور ”اسلام اور پیس‘‘ کے موضوع پر آدھ گھنٹے کی ایک تقریر کی۔ اس تقریر کو عام طور پر بہت پسند کیا گیا۔ اس کے علاوہ لوگوں نے بہت شوق سے انگریزی کتابیں مطالعے کے لیے لیں۔ اس کے علاوہ واپسی میں دودن بنگور میں قیام رہا۔ اس سفر کی روداد سفر نامے کے تحت شائع کر دی جائے گی۔
۵۔ خواجہ کلیم الدین صاحب امریکا میں رہتے ہیں۔ وہ مسلسل انٹرنیٹ کے ذریعے الرسالہ کا مشن پھیلا رہے ہیں۔ حال میں ان کا ایک خط ۲۲ / جولائی ۲۰۰۵ کو موصول ہوا ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ انھوں نے عراق کے غیر مسلموں اور عیسائیوں میں الرسالہ کا دعوتی پیغام پہنچانے کا کام شروع کیا ہے۔ ان کا ای میل آئی ڈی یہ ہے: kkaleemuddin@gmail.com ۶۔ ڈائری (94-93) چھپ کر شائع ہوگئی ہے۔ یہ 387 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس سے پہلے حسب ذیل ڈائریاں چھپ کر شائع ہوچکی ہیں ۔ ڈائری (84-83) ڈائری (90-89) ڈائری (92-91)۔ اس طرح ڈائری کی کل چار جلدیں شائع ہوچکی ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2005 All issues