Al-Risala · January 2005 · page

اسپین کا سفر

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۵

میڈرڈ میں اب بھی وہ محل موجود ہے جس کو مسلم عہد میں بنایا گیا تھا۔ اس کا نام القصر تھا، اس کو اب الکیز ر(Alcazar) کہا جاتا ہے جو القصر کے لفظ کی اسپینی صورت ہے۔ فلپ سوم (Philip III) نے میڈرڈ کو اپنی راجدھانی بنایا۔

میڈرڈ ملک کے تقریباً وسط میں واقع ہے۔ وہ ۱۶۰۷ء میں راجدھانی بنایا گیا ۔ اس وقت وہاں بادشاہ کی حکومت تھی۔ کسی ملک کی راجدھانی عام طور پر کسی بڑے دریا کے کنارے ہوتی ہے یا کسی تجارتی صحرا پر۔ مگر اسپین کے جائے وقوع کے بارے میں اس قسم کا کوئی سبب موجود نہیں۔ میڈرڈ ایرپورٹ پر ہر کاؤنٹر کے آگے ایک جملہ لکھا ہوا تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ مستعدی ہمارا مقصد ہے جس کا فائدہ آپ کو بھی ملے گا اور ہم کو بھی:

Punctuality is our aim. You will benefit so will we all. وقت کی پابندی (punctuality) کی اہمیت زندگی میں بہت زیادہ ہے۔ انسان کو جو وقت ملا ہے وہ بہت محدود ہے۔ وقت کی پابندی کا مطلب دراصل وقت کا صحیح اور بھرپور استعمال ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وقت کسی انسان کا سب سے بڑا خزانہ ہے۔ جو انسان اپنے اس خزانہ کو درست طور پر استعمال کرنا جان لے، اس کی کامیابی کے لیے صرف یہی خزانہ کافی ہو جائے گا۔ یہ خزانہ اس کی ہر دوسری کمی کی تلافی بن جائے گا۔

دہلی سے استنبول تک کا سفر ترکش ایرلائنس کے ذریعہ ہوا تھا۔ میڈرڈ سے اشبیلیہ کا سفر آئیبیرین ایرلائنس کے ذریعہ طے ہوا ۔ آئیبیرین ایرلائنس کا ٹکٹ ہمارے پاس انٹرنیٹ کے ذریعہ بھیجا گیا تھا۔ اس کو الیکٹرانک ٹکٹ کہتے ہیں ۔ وہ ایک سادہ کا غذ پر ایک ٹائپ شدہ خط جیسا ہوتا ہے۔ اس طریقہ نے سفر میں بہت سہولت پیدا کر دی ہے۔ الیکٹرانک ٹکٹ کا طریقہ تقریباً چھ ماہ پہلے شروع ہوا اور تیزی سے مقبول ہوتا جا رہا ہے۔

میڈرڈ سے اشبیلیہ (Seville) کا سفر اس علاقہ کے اوپر سے ہوا جو کبھی مسلم سلطنت کا حصہ تھا۔ جب ہمارا جہاز اس علاقہ کے اوپر سے گزر رہا تھا تو میں نے سوچا کہ مسلمان جب اس علاقہ میں

‹ Previous page Next page › Contents of January 2005 All issues

Printed page