Al-Risala · April 2006 · page 17

تراجم تذکیر القرآن

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۶، صفحہ ۱۷

کردیں۔ اس طرح کی غوغا آرائی امریکی ووٹروں کے مائنڈ کو ایڈریس کرنے والی نہیں تھی۔ اس کی صورت صرف یہ تھی کہ دنیا بھر کے مسلمان خود اپنی قوم کے ان لوگوں کو کنڈم کرتے جو امریکہ کے خلاف متشددانہ جہاد چھیڑے ہوئے ہیں۔ ایسی حالت میں امریکی ووٹروں کو یہ یقین دلانے کی ضرورت تھی کہ جو مسلم ٹرسٹ ان کے خلاف تشدد کی کارروائیاں کر رہے ہیں ان کو خود مسلمانوں نے کنڈم کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ مسلم سماج میں بے جگہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ اور آئندہ کے لیے اپنا حوصلہ کھو بیٹھے ہیں۔ مسلمانوں کے لکھنے اور بولنے والے لوگ اگر ایسا کرتے تو وہ امریکی ووٹروں کی سوچ کو بدل سکتے تھے۔ اس کے بعد امریکیوں کا ووٹنگ پیٹرن یقیناً بدل جاتا اور خود امریکی ووٹروں کے ذریعے مسلمانوں کو وہ مطلوب انتخابی مقصد حاصل ہوجاتا جس کو وہ فائدہ جس کو بے فائدہ طور پر جارج بش کے خلاف غوغا آرائی کرکے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

تراجم تذکیر القرآن

’تذکیر القرآن‘ کے ہندی اور انگریزی ترجموں کے بعد اب دیگر مقامی زبانوں ـ تلگو، تامل، آسامی، گجراتی، مراٹھی، پنجابی، بنگالی، اُڑیا، کنڑ، نیز مختلف عالمی زبانوں ـ جرمن، فرنچ، اسپینش، روسی، جاپانی اور چینی، وغیرہ میں اُس کا ترجمہ اور اشاعت مطلوب ہے۔ جو حضرات ’تذکیر القرآن‘ کے ترجمہ تذکیر القرآن مولانا وحیدالدین خاں ا داخل ہوتا ہے اس سے زیادہ مکملاے اور اشاعت کا دعوتی کام کرنا چاہتے ہوں، وہ ادارے کو اپنا مخلصانہ تعاون دیں، اور اپنے مکمل پتے سے آگاہ فرمائیں۔ اس سلسلے کے تمام اخراجات ادارے کے ذمّے ہوں گے۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 2006 All issues

Printed page