Al-Risala · April 2006 · page 36

ایک خط اور اس کا جواب

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۶، صفحہ ۳۶

کا کوئی موقع نہیں۔ میرے ہزاروں شائع شدہ مضامین سے اور تذکیر القرآن سے دواور دو چار کی طرح ثابت ہوتا ہے کہ جنت کے بارے میں میرا عقیدہ عین وہی ہے جو تمام صلحاء امت کا ہمیشہ رہا ہے۔ مولانا محمد ذ کوان ندوی مجھ کو بہت عرصے سے نہایت قریب سے جانتے ہیں۔ انھوں نے میری دوسری تحریروں کے علاوہ الرسالہ نومبر ۲۰۰۵ کے مذکورہ مضمون کو بھی پڑھا ہے۔ ان سے میں نے پوچھا کہ ذاتی معلومات کے ذریعے آپ کو میرا جو تعارف حاصل ہوا ہے اس کے مطابق ، اس پہلو سے میرے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔ انھوں نے کہا ”میرے نزدیک آپ کو جنت کی قرآنی معرفت (محمد : ٦) حاصل ہے۔ یعنی آپ کا تصور قرآنی تصور جنت ہے نہ کہ سائنسی تصور جنت۔ مزید یہ کہ آپ کے اس مضمون نے جدید ذہن کے لیے جنت کو آخری حد تک قابل فہم (understandable) بنا دیا ہے۔ “

‹ Previous page Next page › Contents of April 2006 All issues

Printed page