Al-Risala · June 2006 · page 40

Ideal can not be achieved.

الرسالہ، جون ۲۰۰۶، صفحہ ۴۰

ناگپور میں ایک قابلِ ذکر نام مسٹر عبد السلام چاؤس کا ہے۔ انھوں نے طویل محنت کے بعد ایک بڑا کام کیا ہے۔ وہ یہ ہے مرھی جاننے والوں کے لئے انگریزی زبان میں کتابیں تیار کرنا۔ ان کی کتابیں طلبہ نیز عوام میں کافی مقبول ہیں۔ ان کی کوششوں سے اب ان کا یہ کام انسٹی ٹیوشن کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ ان کی مثال بتاتی ہے کہ کس طرح ایک شخص اپنی محنت سے بڑے بڑے کام کر سکتا ہے۔ حال میں انھوں نے مراٹھی - انگریزی ڈکشنری تیار کی ہے۔ ۵۰۷ صفحات پر مشتمل اس کتاب کا نام یہ ہے: چاؤس مراٹھی- انگریزی ڈکشنری: (चاؤस मराठी - अंग्रेजी डिक्शनरी) ناگپور، بمبئی کے بعد مہاراشٹر کا دوسرا اہم شہر ہے۔ اس علاقے کو ۱۹۷۲ سے پہلے سنٹرل پراونس (مرکزی صوبہ) کہا جاتا تھا۔ پچھلے دس برسوں میں یہاں ڈیویلپمینٹ کا کام بہت زیادہ ہوا ہے۔ اس سفر کے دوران مجھے ناگپور میں تقریباً بیس گھنٹے کا وقت گذارنے کا موقع ملا۔ ناگپور میں جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں سے ایک مسٹر عبد السلام چاؤس (پیدائش ۱۹۷۰) تھے۔ اُن کی زندگی میں مجھے ایک بڑا سبق نظر آیا۔

وہ مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں ایک معمولی خاندان میں پیدا ہوئے ۔ ان کی ابتدائی زندگی بظاہر کسی غیر معمولی واقعے سے خالی تھی۔ انھوں نے ناندیڑ کے ایک کالج سے بی۔ ایس سی کیا۔ اس کے بعد کچھ ایسے ناخوشگوار اسباب پیش آئے کہ انھیں اپنے گھر سے الگ ہو جانا پڑا۔ تقریباً آٹھ سال وہ اپنے گھر سے پوری طرح بے تعلق رہے۔ بے تعلقی کی یہ مدت ان کے لیے ایک نعمت ثابت ہوئی۔ ان کے مشکل حالات نے ان کے اندر عمل کا جذبہ جگایا۔ بظاہر ایک زیرو انسان اپنی کوشش سے ایک ہیرو انسان بن گیا۔

مسٹر عبد السلام چاؤس نے مراٹھی اور انگش زبان میں درسی کتابوں کو اپنا خصوصی میدان بنایا۔ انھوں نے اس سلسلے میں کئی بڑی بڑی کتابیں لکھیں، جو پورے مہاراشٹر میں بے حد مقبول ہوئیں۔ ان کی تازہ کتاب مراٹھی - انگش ڈکشنری ہے۔ اس کا نام چاؤس ڈکشنری ہے۔

بمبئی کے ایک بڑے گجراتی بک سیلر نے کہا کہ "چاؤس" کا نام اب بک ٹریڈ میں ایک برانڈ

‹ Previous page Next page › Contents of June 2006 All issues

Printed page