آں چہ دانا کند، گند ناداں لیک بعد از خرابی بسیار
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۶، صفحہ ۲۸
سے دینی موضوعات پر کتابیں تیار کرکے چھاپی ہیں ، ان کے سلسلے میں آپ نے کیا کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے تو کچھ نہیں کیا۔ میں نے کہا کہ آپ پہلے چھپی ہوئی کتابوں کو پھیلا کر اپنی ذمے داری ادا کیجئے ۔ اس کے بعد نئی کتابوں کی تجویز پیش کیجئے ۔ اس قسم کا ذہن کوئی صحت مند ذہن نہیں ۔ سوال عرب سے واپس آنے کے بعد میری دلی خواہش تھی کہ میں الرساله مشن کے لیے کام کروں ۔ یہاں آ کر ایک صاحب سے کاروبار میں شرکت کی تو رہی سہی پونجی بھی گنوا بیٹھا ۔ ۱۹۹۰ میں شوگر ( ذیابیطس ) ہو گئی ، ساتھ ہی بعض دیگر عوارض نے گھیر لیا ، مالی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ صحت بھی متاثر ہوئی ۔ ان دنوں سخت نقاہت اور کمزوری کا شکار ہوں ۔ یہ ضروری محسوس ہوتا ہے کہ کسی مشن کے ساتھ دامے ، درمے اور قدمے چلنے کے لیے اچھی صحت اور کسی حد تک معاشی حالت بہتر ہونا ضروری ہے ، ورنہ سخے تک ہی محدود ہونا پڑتا ہے ۔
بحمد اللہ تعلیم یافتہ طبقے میں آپ کے قدردانوں کی تعداد برابر بڑھ رہی ہے ۔ جن لوگوں نے گیارہ ستمبر کے بعد پاکستانی صدر پرویز مشرف کا قوم سے خطاب سنا ہے ۔ دہشت گردی ، انتہا پسندی کی مذمت ، جہاد اکبر اور جہاد اصغر کی اصطلاحات وغیرہ کے بارے میں آپ نے جو لکھا یا تلقین کی ، کم وبیش الفاظ کے نئے جامه کے ساتھ دہرایا گیا تھا ۔ جو بھی معتدل مزاج کے ساتھ سوچے گا اور ملت کا حقیقی خیر خواہ ہوگا وہ تسلیم کرے گا کہ آپ کی سوچ اور فکر ہی صحیح اسلامی سوچ ہے ۔ (ماشآء اللہ) اور اس پر عمل ہی سے مسلمانوں کے موجودہ مصائب اور پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر راستے بربادی کی طرف جاتے ہیں ۔ یہاں بہت سے لوگ الرساله کے با قاعدہ قاری ہیں ۔ (حفیظ الرحمن قریشی ، لاہور )
جواب
اکثر لوگ یہی غلطی کرتے ہیں کہ وہ سروس وغیرہ کے ذریعے پیسے کماتے ہیں اور پھر کوئی ایسا شخص انھیں مل جاتا ہے جو اُن سے کہتا ہے کہ پیسہ تمہارا ، اور محنت ہماری ۔ اس طرح آؤ ہم دونوں مل کر
‹ Previous page Next page › Contents of January 2006 All issues