What is religion?
الرسالہ، جولائی ۲۰۰۶، صفحہ ۴۴
تھا۔ خواتین کا درجہ اسلام میں ایک پروگرام یونیورسٹی آف حیدر آباد میں تھا۔ یونیورسٹی کی ہال میں خطاب ہوا۔ اس کا موضوع تھا: امن (Peace) ، وغیرہ۔ اس سفر کی تفصیلی رو داد انشاء اللہ سفر نامے کے تحت، الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ ۵۔ ۱۹- ۲۲ مارچ ۲۰۰۶ کو اسپین کے شہر اشبیلیہ (Seville) میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ یہ کانفرنس امن کے موضوع پر تھی۔ اس میں مسلم اور یہود کے مذہبی پیشواؤں کو بلایا گیا تھا:
Second World Congress of Imams and Rabbis for Peace. Orgnized by the Hommes de Parole Foundation Svelle, Spain اس کانفرنس میں صدر اسلامی مرکز کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اس کا دعوت نامہ مورخہ ۲۳ فروری ۲۰۰۶ مسز نائلہ (Nayla A. Khalek) کے دستخط سے ملا تھا۔ اس سلسلے میں ان کی طرف سے کئی ٹیلی فون آئے۔ ان کے ایک نمائندہ بھی مرکز میں آئے۔ لیکن بعض وجوہ سے اس میں شرکت کے لیے سفر کا پروگرام نہ بن سکا۔ البتہ CPS کے کچھ انگریزی پمفلٹس اور مضامین ان کو بھیج دیے گئے۔ جو کہ امن کے موضوع سے متعلق تھے۔ ۶۔ ای ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے ۲۳ مارچ ۲۰۰۶ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس انٹرویو کا تعلق موجودہ زمانے کی متشددانہ مسلم تنظیموں سے تھا۔ سوالات کے جواب میں بتایا گیا کہ آج کل جس طرح اسلامی شخصیتوں یا اسلامی ناموں کو لے کر تنظیمیں بنائی جارہی ہیں وہ بدعت ہے۔ صحابہ نے کبھی اس قسم کی تنظیمیں نہیں بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ اسلام میں مسلح جہاد خالصتاً باقاعدہ طور پر قائم شدہ حکومت کا حق ہے۔ یہ غیر حکومتی تنظیموں کا حق نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ امریکا نے مسلم ملکوں پر حملہ کیا تو اس سے غیر حکومتی تنظیموں کو یہ جواز نہیں ملتا کہ وہ امریکا کے خلاف متشددانہ جہاد شروع کر دیں۔ اس طرح کی جارحیت کے مقابلے میں صرف مسلم حکومتوں کو سامنے آنا چاہیے نہ کہ غیر حکومتی تنظیموں کو۔
۷۔ پرگتی پیٹھ (نئی دہلی) ایک فلاحی تنظیم ہے۔ اس کے زیر اہتمام ۲۵ مارچ ۲۰۰۶ کو ایک سیمینار ہوا۔ یہ سیمینار چنمئی (Chinmay) مشن کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں ڈاکٹر کرن سنگھ اور دوسرے مذہبوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس کا موضوع یہ تھا:
What is religion?
اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ یہ پروگرام انگریزی زبان میں ہوا۔ انھوں نے اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں اس موضوع پر آدھ گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام کے مطابق، مذہب بنیادی طور پر دو قسم کی تعلیمات پر مشتمل ہے— خدا کی عبادت گزاری، اور انسان کے ساتھ امن اور خیر خواہی کے ساتھ رہنا۔ ۸۔ نئی دہلی کے ٹی۔ وی ایس۔ ون چینل (S-1 Channel) کے تحت، ۲۵ مارچ ۲۰۰۶ کی شام کو ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ اس میں ہندو اور مسلمان دونوں شریک ہوئے۔ اس پروگرام کا عنوان یہ تھا— ہندو اور مسلم بھائی چارہ
‹ Previous page Next page › Contents of July 2006 All issues