الرساله مشن
الرسالہ، فروری ۲۰۰۶، صفحہ ۱۵
اسلام کی تعلیمات کیا ہیں۔ میں نے یہ تعارف قرآن اور حدیث کی روشنی میں پیش کیا۔ آخر میں ایک غیر مسلم پروفیسر نے کھڑے ہو کر کہا کہ: اگر یہی اسلام ہے پھر تو کوئی مسئلہ نہیں: If this is Islam, then where is the problem. غیر مسلموں کے اداروں اور کانفرنسوں میں میری تقریروں کا مثبت اثر ہوا۔ اکثر جگہ انھوں نے میری تقریروں کو اپنی رپورٹ میں چھاپا۔ غیر مسلموں کی طرف سے شائع ہونے والی میگزینوں اور ان کی کتابوں میں میرے مضامین شائع ہوتے رہے۔ کئی غیر مسلم اداروں نے مجھ سے یہ پیش کش کی کہ آپ اسلام کے مثبت اور حقیقی تعارف پر ایک کتاب تیار کر کے ہم کو دیجیے۔ ہم اس کو اپنے خرچ پر چھاپ کر دنیا میں پھیلائیں گے۔
اسی طرح سے غیر مسلم اخباروں اور ریڈیو اور ٹی وی میں مسلسل انٹرویو کی صورت میں اسلامی تعلیمات کا تعارف پیش کرنے کا موقع ملا۔ یہ ایک مستقل کام تھا۔ اس کام کی مختصر سرگذشت ماہنامہ الرسالہ کے شماروں میں’’ خبرنامہ‘‘ کے عنوان کے تحت دیکھی جا سکتی ہے۔ پرنٹنگ پریس کا زمانہ آنے کے بعد مسلم رہنماؤں نے بے شمار کتابیں چھاپیں، اخبارات اور رسائل جاری کیے مگر تقریباً یہ سب کے سب ردِ عمل کے تحت نکلے۔
اصل یہ ہے کہ جب پرنٹنگ پریس کا زمانہ آیا تو یہ وہ زمانہ تھا جب کہ یورپ کی مسیحی قوموں نے استعمار کے نام پر پوری مسلم دنیا پر براہ راست یا بالواسطہ غلبہ حاصل کر لیا تھا۔ اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے اندر مغربی قوموں کے خلاف نفرت کے جذبات پیدا ہو گئے تھے۔ اس ماحول میں جب پریس کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات ظاہر ہونا شروع ہوئے تو انھوں نے بہت جلد منفی صورت اختیار کرلی۔ پوری مسلم دنیا کا پریس منفی طرزِ فکر کی اشاعت کا ذریعہ بن گیا۔ عربی پریس ’’الجہاد ھُو الحل الوحید‘‘ جیسے عنوانات سے بھرا ہوا نظر آنے لگا۔ دوسری طرف اردو پریس میں اس طرح کے جنگ جو نغمے سنائی دینے لگے :
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی فروری 2006 لکھنؤ اور سہارن پور میں مولانا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں ف ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں :
Mohmmad Hassan Nadwi Mobiles & Electronics, Shop No. 6, Sabzi Mandi, A-Market, Sector: 17, Lucknow (U.P.) 226 016 Phone: 09305356090, Email: mhcps@yahoo.com
‹ Previous page Next page › Contents of February 2006 All issues