Al-Risala · January 2006 · page 8
سچائی ۔ ایک مطالعہ
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۶، صفحہ ۸
حیثیت سے جانے تو وہ مطلق مفہوم میں یقین کر سکے کہ وہ اسی کی پراپرٹی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو انسان ہر چیز کے بارے میں غیر یقینیت (uncertainty) میں مبتلا رہے گا۔ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان غیر یقینیت میں نہیں جی سکتا۔ یہ حقائق واضح طور پر بتاتے ہیں کہ مطلق کا تصور انسانی فطرت کے عین مطابق ہے۔ اس کے برعکس یہ سمجھنا فطری تقاضے کے خلاف ہے کہ اس دنیا میں کوئی چیز مطلق نہیں۔ سچائی کو مطلق نہ سمجھنا گویا یہ کہنا ہے کہ میں کسی چیز کے سچا ہونے پر یقین نہیں رکھتا۔ اس قسم کے کسی تصور کو لے کر کوئی آدمی صرف متششک (sceptic) بن سکتا ہے، اور متششک بننا کسی بھی انسان کے لیے قابل عمل پوزیشن نہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 2006 All issues