Al-Risala · March 2007 · page 17

Muslims have rediscovered their pride in Islam.

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۷، صفحہ ۱۷

ہے جو وقت کی اس کمی کو بھر پور طور پر پورا کر سکتا تھا، لیکن بدء الاسلام غریباً و سیعود کما بدأ کے مطابق، ایسا ہوا کہ روایتی ذہن کی بنا پر لوگ اس کی اہمیت کو سمجھنے سے عاجز رہے اور اس کے جواب میں انھوں نے انتہائی نادانی کے ساتھ منفی رد عمل کا ثبوت دیا۔ یہ تاریخ جدید کا ایک پر اس تھا ۔ ان حضرات پر فرض تھا کہ وہ اس پر اس کا حصہ بنیں، لیکن انھوں نے اس پر اس کا حصہ بننے کے بجائے اس کی مخالفت کو بے بنیاد طور پر اپنی ذمے داری سمجھ لیا۔

یہ تمام لوگ جس جدید علمی اور فکری ضرورت کا تقاضا کر رہے تھے، عملاً وہ چیز ظاہر ہوئی لیکن عجیب بات ہے کہ یہ لوگ اس کے مقابلے میں ولا تكونوا أول كافر به کا مصداق بن کر رہ گئے ۔

تراجم—"تذکیر القرآن"

"تذکیر القرآن" کے ہندی اور انگریزی ترجموں کے بعد اب دیگر مقامی زبانوں — تلگو، تامل، آسامی، گجراتی، مراٹھی، پنجابی، بنگالی، اُڑیا، کنڑ، نیز مختلف عالمی زبانوں — جرمن، فرینچ، اسپینش، روسی، جاپانی اور چینی، وغیرہ میں اُس کا ترجمہ اور اشاعت مطلوب ہے۔ جو حضرات "تذکیر القرآن" کے ترجمہ اور کمپوزنگ اور اشاعت کا دعوتی کام کرنا چاہتے ہوں، وہ ادارے کو اپنا مخلصانہ تعاون دیں، اور اپنے مکمل پتے سے آگاہ فرمائیں۔ اس سلسلے کے تمام اخراجات ادارے کے ذمے ہوں گے۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2007 All issues

Printed page