Al-Risala · April 2007 · page 14

فإن القتال سبيل الرشاد هلم نقاتل هلم نقاتل

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۷، صفحہ ۱۴

نسبت سے جو تجدیدی کام مطلوب تھا وہ انجام نہ پا سکا۔ حدیث کے الفاظ میں، مجدد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے زمانے سے باخبر ہو (أن يكون بصيرا بزمانه)۔ موجودہ زمانے میں جو مسلم رہنما تجدیدی کام کے لیے اٹھے وہ زمانی بصیرت سے خالی تھے۔ اس لیے وہ کوشش کے باوجود نتیجہ خیز طور پر اس کام کو انجام نہ دے سکے۔

اصل یہ ہے کہ حالیہ تین سو سالہ دور ایک نیا دور تھا جس کو سائنسی دور یا غیر روایتی دور کہا جا سکتا ہے۔ جب کہ اس سے پہلے ہزار سالہ دور روایتی دور تھا۔ پچھلے روایتی دور میں تقلیدی قسم کی تجدید کافی تھی ۔ چنانچہ پچھلے دور کے مسلم رہنما اپنے اندر کوئی نئی صلاحیت پیدا کیے بغیر تجدید کا کام اُس وقت کے روایتی ڈھانچے میں انجام دے سکتے تھے۔ مگر سائنسی اور صنعتی انقلاب کے بعد دنیا ہر اعتبار سے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی تھی۔ اب تجدید کے ساتھ اجتہاد کی ضرورت تھی، وہ بھی کامل اجتہاد، نہ کہ جزئی اجتہاد ۔ اب ایک مجتہد مطلق درکار تھا جو قرآن اور سنت سے گہری واقفیت کے ساتھ زمانی تبدیلیوں سے بخوبی واقف ہو۔ زمانہ حاضر میں کسی ایسے صاحب بصیرت مجتہد کے فقدان کا نتیجہ یہ ہوا کہ مطلوب تجدیدی کام نہ ہوسکا۔ کامل مجدد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ہمہ گیر سیاسی انقلاب برپا کرے۔ کامل مجدد دراصل وہ ہے جو زمانی تبدیلی کے بعد نئے غیر روایتی حالات میں اسلام کی فکری تشکیل کر سکے۔ 9۔ اس معاملے کی ایک مثال یہ ہے کہ موجودہ زمانے میں جو مسلم رہنما اٹھے اور جنھوں نے بڑی بڑی تحریکیں چلائیں اُنھوں نے ہمیشہ حکومت کی تبدیلی کو اپنا نشانہ بنایا۔ یہ مقلّدانہ ذہن کا نتیجہ تھا، نہ کہ مجتہدانہ ذہن کا نتیجہ۔ قدیم زمانے میں زندگی کی تمام سرگرمیوں کا مرکز سیاسی اقتدار ہوتا تھا۔ سیاسی اقتدار کو ہر معاملے میں مرکزی عامل کی حیثیت حاصل تھی۔ اس لیے سمجھا جاتا تھا کہ سیاسی اقتدار پر قبضہ حاصل کیے بغیر تجدید کا کام مؤثر انداز میں انجام نہیں دیا جا سکتا۔

اس روایتی ذہن کی بنا پر یہ ہوا کہ موجودہ زمانے کے مسلم رہنماؤں نے یہ سمجھا کہ تجدید کا کام کامل طور پر انجام دینے کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی اقتدار پر قبضہ حاصل کیا جائے۔ الاخوان المسلمون کے منشور میں یہ درج ہے کہ: الجہاد منہجنا (جہاد ہمارا طریق کار ہے)۔ یہ اسی

‹ Previous page Next page › Contents of April 2007 All issues

Printed page