Al-Risala · April 2007 · page 16

فإن القتال سبيل الرشاد هلم نقاتل هلم نقاتل

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۷، صفحہ ۱۶

موجودہ زمانے میں بدستور ایک بگڑا ہوا انسانی قافلہ بنی ہوئی ہے۔

حدیث میں یہ پیشین گوئی آئی ہے کہ آخری زمانے میں ایک شخص پیدا ہوگا جس کو حدیث میں مہدی کہا گیا ہے، یعنی ہدایت پایا ہوا۔ میں سمجھتا ہوں کہ مہدیِ دورِ آخر کا وہ انسان ہوگا جس کو اوپر مجدد کامل کہا گیا ہے۔ وہ کوئی عالمی حکومت قائم نہیں کرے گا بلکہ اپنی معرفت اور بصیرت کی بنیاد پر وہ اس قابل ہوگا کہ بدلے ہوئے حالات میں اسلام کو از سر نو دریافت کرے اور عصری انداز میں اس کی فکری تشکیل کر سکے۔ اس مہدی کی حیثیت ایک رول (role) کی ہے، اُس کی حیثیت پیغمبر کی مانند ایک نامزد عہدہ کی نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مہدی خود یہ دعویٰ نہیں کرے گا کہ وہ مہدی ہے۔ البتہ دوسرے لوگ اُس کے کام کو دیکھ کر یہ سمجھیں گے کہ یہی وہ شخص تھا جس کو حدیث میں مہدی کہا گیا ہے۔ اس آنے والے انسان کو حدیث میں ہادی کے بجائے مہدی کہنے میں یہ اشارہ ملتا ہے کہ جب وہ ظاہر ہوگا تو ایسا نہیں ہوگا کہ لوگ بہت بڑی تعداد میں اُس کے گرد اکٹھا ہو جائیں۔ وہ ایک مفکر اور مصلح ہوگا، نہ کہ عالمی سیاسی لیڈر۔ اس کا وجود فکر اسلامی کے اظہار کا ذریعہ بنے گا، نہ کہ اہل اسلام کے عمومی سیاسی اقتدار کا ذریعہ۔ وہ نظریاتی معنوں میں عارف باللہ ہوگا، نہ کہ سیاسی معنوں میں کوئی سلطان۔ ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرپچول مسیج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے:

دی اسپرپچول مسیج، فی کاپی 15/- روپے، سالانہ 165/- روپے ۔

خط و کتابت کا پتہ ہے:

The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)

Tel.: 2834 1654/ 28346079/ 2821 8609, Fax: 2823 6323 Email: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in

‹ Previous page Next page › Contents of April 2007 All issues

Printed page