نئی دہلی، ۲۷ فروری ۲۰۰۶ دعا گو وحید الدین
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۷، صفحہ ۱۶
موصول ہوا تھا۔ ’المورد‘ کی لائبریری شفٹ کرنے کے دوران میں مطلوبہ کتاب کہیں misplace ہوگئی۔ میں نے سوچا تھا کہ وہ کتاب مل جائے تو میں اپنی معروضات پیش کروں گا تا ہم ابھی تک وہ کتاب نہیں مل سکی۔ میرے نزدیک اس کتاب کا لب لباب وہی ہے جو میں نے تحریر کیا ہے۔ کتاب کے نام سے بھی یہی ظاہر ہے۔ ۱۲ فروری، ۲۰۰۶ والسلام، مخلص ڈاکٹر محمد فاروق خان موصوف کے اس خط کے بعد میں نے انھیں ایک خط روانہ کیا جس کی نقل یہاں درج کی جاتی ہے: برادر محترم ڈاکٹر محمد فاروق خان صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آپ کا خط مؤرخہ ۱۲ فروری ۲۰۰۶ ملا۔ آپ کا یہ خط اصلا میرے خط کے جواب میں ہے۔ لیکن کسی غلط فہمی کی وجہ سے اس میں مولانا محمد ذکوان ندوی کو ایڈریس کیا گیا ہے۔
آپ نے اپنے اس خط میں میرے سوال کا جواب نہیں دیا ہے بلکہ براہِ راست جواب سے اعراض فرمایا ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے اپنی کتاب میں مصری عالم استاذ حسن الہضیبی کا ذکر کیا ہے، اور بتایا ہے کہ انھوں نے اپنی کتاب ’’دُعاة...... لا قضاۃ‘‘ میں غیر مسلم ممالک کو دار الدعوۃ قرار دیا ہے۔ میرا سوال مذکورہ کتاب کے صرف اس حوالے کے بارے میں تھا۔ میں نے پوچھا تھا کہ استاذ حسن الہضیبی نے اپنی مذکورہ کتاب کے کس صفحے پر غیر مسلم ممالک کے لیے’’ دار الدعوۃ‘‘ کا لفظ استعمال کیا ہے اور یہ لکھا ہے کہ غیر مسلم ممالک دار الحرب اور دار الکفر نہیں بلکہ وہ ’’دار الدعوۃ‘‘ ہیں۔ میں نے یہ کتاب پڑھی ہے اور میں نے اس میں کہیں بھی دار الدعوۃ کا لفظ نہیں پایا۔ آپ کا مذکورہ جواب علمی اعتبار سے مکمل طور پر غیر تشفی بخش ہے۔ آپ کا یہ کہنا کہ۔ ’’کتاب کا لب لباب وہی ہے، اور کتاب کے نام سے بھی یہی ظاہر ہے‘‘۔ یہ دونوں باتیں سخت غیر علمی ہیں۔ کیوں کہ میں نے آپ سے یہ نہیں پوچھا تھا کہ کتاب کا لب لباب کیا ہے، بلکہ یہ پوچھا تھا کہ آپ کے دعوے کے مطابق ،کتاب میں متعین طور پر ’’دار الدعوۃ‘‘ کی اصطلاح کہاں استعمال ہوئی ہے۔ آپ کا یہ عذر کہ کتاب مس پلیس (misplace) ہوگئی ہے، موجودہ پریس اور کمیونیکیشن کے دَور میں مضحکہ خیز حد تک ناقابل قبول ہے۔ شریعت کا اصول ہے کہ: البیّنۃ علی المدّعی۔ چوں کہ آپ نے ایک دعویٰ کیا ہے، اِس لیے اب آپ ہی کی یہ ذمے داری ہے کہ آپ اپنے اس دعوے کے حق میں مطلوب ثبوت پیش فرمائیں۔ نئی دہلی، ۱۶ فروری ۲۰۰۶ دعاگو وحیدالدین
‹ Previous page Next page › Contents of January 2007 All issues