تراجم - ”تذكير القرآن‘
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۷، صفحہ ۴۲
اس تقابل پر غور کیجئے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ صلح اور جنگ کے معاملے میں اسلام کا نقطۂ نظر کیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ اس طرح کے معاملے کو عزت اور ذلت کا مسئلہ نہ بنایا جائے بلکہ مستقبل کے امکانات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے۔ حال کی ظاہری پسپائی اگر مستقبل کی فتح بننے والی ہو تو حال کو نظر انداز کرتے ہوئے مستقبل کی بنیاد پر فیصلہ کر لینا چاہیے۔ بدقسمتی سے موجودہ زمانے کے مسلم رہنماؤں نے اس راز کو نہیں سمجھا۔ چنانچہ بیسویں صدی کے آغاز میں جب عرب قوموں کا مقابلہ مغربی طاقتوں سے پیش آیا تو انھوں نے برعکس طور پر اپنی قوم کو یہ جنگی نعرہ دیا: موتوا اليوم اعزاء ، قبل ان تموتوا أذلاء (آج عزت کے ساتھ مر جاؤ، اس سے پہلے کہ کل تم کو ذلت کے ساتھ مرنا پڑے)۔
تراجم - ”تذكير القرآن‘
”تذكير القرآن‘ کے ہندی اور انگریزی ترجموں کے بعد اب دیگر مقامی زبانوں ۔ تلگو، تامل، آسامى، گجراتی، مراٹھی، پنجابی، بنگالی، اُڑیا، کنڑ، نیز مختلف عالمی زبانوں ۔ جرمن، فرنچ، اسپینش، روسی، جاپانی اور چینی، وغیرہ میں اُس کا ترجمہ اور اشاعت مطلوب ہے۔ جو حضرات ”تذكير القرآن‘ کے ترجمہ اور کمپوزنگ اور اشاعت کا دعوتی کام کرنا چاہتے ہوں، وہ ادارے کو اپنا مخلصانہ تعاون دیں، اور اپنے مکمل پتے سے آگاہ فرمائیں۔ اس سلسلے کے تمام اخراجات ادارے کے ذمے ہوں گے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 2007 All issues