Al-Risala · May 2007 · page 12

ہدیہ : صرف -/20 روپے

الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۱۲

لوگ جسمانی دیو (physical giant) ہیں اور ذہنی بونے (intellectual dwarf)۔ موجودہ زمانے میں مغربی تہذیب نے تفریحات کو ایک عمومی کلچر کی حیثیت دے دی ہے۔ آج یہ حال ہے کہ آرٹ ، ٹی وی ، سینما ، فیشن ، عورت مرد کا اختلاط ، تفریحی تقریبات بہت زیادہ عام ہوگئی ہیں۔ قدیم زمانے میں اس قسم کی تفریحات کا کوئی وجود نہ تھا۔ اب قدیم اور جدید زمانوں کا تقابل کر کے دیکھئے ۔ جتنے بڑے بڑے فلسفی ، مصنف، سائنس داں اور موجد پیدا ہوئے ، وہ تقریبأ سب کے سب قدیم زمانے میں پیدا ہوئے۔ موجودہ تفریحات کے زمانے میں شاید کوئی بھی بڑا صاحب دماغ آدمی پیدا نہیں ہوا۔ اس کا سبب یہ نہیں ہے کہ عالی دماغ لوگ پیدا ہونا بند ہوگئے ، بلکہ اس کا سبب یہ ہے کہ موجودہ زمانے میں ایسی بے شمار چیزیں وجود میں آگئی ہیں جو مسلسل طور پر انسان کے لیے ڈسٹریکشن کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔ جب کہ قدیم زمانے میں ڈسٹریکشن کے یہ اسباب موجود نہ تھے۔ اس لیے انسان یکسو ہو کر صرف اپنے علمی یا سائنسی کام میں مشغول رہتا تھا۔ ہندی ترجمہ قرآن (हिन्दी क़ुरआन)

زیر نظر ترجمہ، ہندی زبان میں قرآن کا سلیس اور آسان ترجمہ ہے۔ عوام الناس کا خیال رکھتے ہوئے ہندی کے مشکل الفاظ سے اجتناب کیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ عام فہم زبان میں ہونے کی بنا پر عوام اور خواص دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔

ہدیہ : صرف -/20 روپے

‹ Previous page Next page › Contents of May 2007 All issues

Printed page