Al-Risala · May 2007 · page 31

عالمی سطح پر لٹریچر کی اشاعت

الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۳۱

یہ ایک واقعہ ہے کہ بعد کے دور میں حقیقی اسلام تعبیرات کی کثرت میں گم ہو کر رہ گیا ہے۔ میں نے خدا کے فضل سے اپنی ساری زندگی اسلام کو اس کے اصل ماخذ (original sources) سے از سر نو دریافت کرنے میں صرف کی ہے۔ اور اپنے اردو لٹریچر کی صورت میں اسلام کی صحیح تعبیر پیش کردی ہے۔

میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کسی آدمی کے لیے میرا اردو لٹریچر اسلام کی صحیح تعبیر کو سمجھنے کا واحد ذریعہ ہے۔ اس لٹریچر کا دوسرا کوئی اور بدل نہیں ۔ اس لیے ہر وہ آدمی جو سنجیدگی کے ساتھ ہمارے دعوتی مشن سے جڑنا چاہتا ہو، اُس کے لیے ضروری ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اُردو زبان سیکھے، تاکہ وہ ہماری اردو کتابوں کو سمجھ سکے۔ جو شخص میری اس بات پر عمل نہ کرے، وہ فکری اندھیرے اور کنفیوژن میں جینے پر مجبور ہوگا۔ وہ اسلام کو اُس کے حقیقی مفہوم میں سمجھنے سے قاصر رہے گا۔ اس لیے میں اس معاملے میں سی پی ایس ٹیم کے کسی ممبر کو مستثنیٰ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

عالمی سطح پر لٹریچر کی اشاعت

میرے علم کے مطابق، میری اردو کتابیں، اسلام کی درست تعبیر کو معلوم کرنے کا واحد ذریعہ ہیں، اس مقصد کے لیے دوسرا کوئی لٹریچر مفید نہیں ۔ میری تمام کتابوں کی اُردو اور دیگر زبانوں میں اشاعت کے لیے آپ کو اپنی تمام تر کوششیں صرف کرنا ہے۔ آپ کو لازماً یہ کوشش کرنا ہے کہ میری تمام کتابیں عالمی سطح پر اشاعت کے لیے چھپ کر تیار ہو جائیں۔ بہت سارا مٹیریل جو میں نے اُردو میں تیار کیا ہے، ابھی اُس کو چھپنا باقی ہے۔ آپ کو لازمی طور پر اُس مٹیریل کی بھی اشاعت کرنا ہے۔ اس سارے مٹیریل کا انگریزی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ اور عالمی سطح پر اس کی اشاعت ضروری ہے۔

ہم کو تمام انسانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کے لیے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا بھر پور طور پر استعمال کرنا ہوگا۔ میری کتابوں کے علاوہ، میری سیکڑوں تقاریر کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ

‹ Previous page Next page › Contents of May 2007 All issues

Printed page