Al-Risala · May 2007 · page 32

پروگرام ساز افراد

الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۳۲

ہو چکی ہے۔ آپ کو ٹیلی ویژن، ریڈیو، آڈیو کیسٹ، سی ڈی، وی سی ڈی اور میڈیا کے ذریعے ان چیزوں کو ہر ممکن طریقے سے دنیا کے ہر انسان تک پہنچانا ہے۔ سارے انسانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا، ہمارا مشن ہے۔ مشن کی اس نوعیت کا تقاضا ہے کہ ہمارے اندر بولنے کی صلاحیت (speaking skill) ہو۔ اس لیے دوسری سرگرمیوں کے ساتھ ضروری ہے کہ ہمارے مشن کے تمام افراد اپنے آپ کو پبلک اسپیکنگ (public speaking) کے لیے تیار کریں۔

موجودہ زمانے میں تقریباً روزانہ میٹنگ، کانفرنس اور سیمینار ہوتے ہیں۔ اس میں ہر مذہب کے لوگوں کو اپنا پیغام دینے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ ہم کو اس طرح کے تمام مواقع کو استعمال کرنا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے مشن کا ہر فرد ایک اچھا اسپیکر (speaker) ہو ۔ میرا مقصد ہرگز یہ نہیں ہے کہ مشن کا ہر فرد خطیب (orator) بن جائے، تاہم مشن کے ہر آدمی کے لیے ضروری ہے کہ وہ سادہ طور پر ایک اسپیکر بنے۔

ہمارا مشن ایک ربانی مشن ہے اور ’خطابت‘ کا طریقہ اس کے لیے مفید نہیں، ہم کو صرف اُن لوگوں کی ضرورت ہے جو سادہ اور واضح انداز میں اپنا پیغام پہنچا سکیں۔ اس لیے ہم کو اس مقصد کے لیے بولنے والوں کی ضرورت ہے، نہ کہ خطابت کرنے والوں کی۔

پروگرام ساز افراد

مجھ سے کئی بار یہ سوال کیا گیا ہے کہ آپ کے مشن کا پروگرام کیا ہے۔ میرے تجربے کے مطابق، ایک داعی کو اس طرح کے مختلف حالات سے گزرنا پڑتا ہے کہ اپنی دعوتی ذمے داریوں کو پورا کرنے کے لیے کوئی ایک پروگرام اس کے لیے کافی نہیں ہو سکتا۔ اس لیے میں اس طرح کے سوال کا جواب ہمیشہ یہی دیتا ہوں کہ ہمارا کام پروگرام ساز افراد تیار کرنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے انسان بنیں جن کے اندر دعوتی اسپرٹ پوری طرح بھری ہوئی ہو۔ یہ دعوتی اسپرٹ اس بات کے لیے کافی ہو جائے گی کہ آپ مختلف حالات میں خود اپنا دعوتی میں مولانا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں اور الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں:

‹ Previous page Next page › Contents of May 2007 All issues

Printed page