Al-Risala · June 2007 · page 23

ہدیہ: صرف 20/- روپے

الرسالہ، جون ۲۰۰۷، صفحہ ۲۳

سمامی جیسے واقعات ایک وارننگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس بات کی وارننگ کہ موجودہ دنیا میں انسان اپنی جنت نہیں بنا سکتا۔ ہماری زمین اگر چہ بہت خوب صورت ہے، مگر وہ اتنا زیادہ پر خطر (vulnerable) ہے اور یہاں اتنی محدودیتیں (limitations) ہیں کہ وہ جنت کا مسکن (abode) نہیں بن سکتی۔ ہماری زمین جنت کا ایک ابتدائی تعارف ہے مگر وہ خود جنت نہیں۔ جنت کی تعمیر کے لیے ہم کو ایک اور دنیا چاہیے، ایک ایسی دنیا جو کہ لا محدود (unlimited) ہو۔ جو ہر قسم کے خوف سے پاک ہو۔ جنت ایک کامل (perfect) دنیا چاہتی ہے، جب کہ موجودہ دنیا ہر اعتبار سے غیر کامل (imperfect) ہے۔ اور غیر کامل زمین پر کامل جنت نہیں بنائی جاسکتی۔ انسان اپنی فطری ساخت کے اعتبار سے جنت کا طالب ہے، مگر انسان کے اندر استثنائی طور پر کل (tomorrow) کا تصور (concept) بتاتا ہے کہ جنت ورلڈ ٹو ماررو (world-tomorrow) میں قابل حصول ہے، ورلڈ ٹوڈے (world-today) میں وہ قابل حصول نہیں۔ اس حقیقت کو جاننا بلا شبہ سب سے بڑا اور ڈم ہے۔ جو لوگ اس حقیقت کو جان کر 'کل' پر مبنی لائف بناسکیں وہ کامیاب ہیں اور جو لوگ اپنی زندگی صرف آج پر مبنی کر کے بنائیں، وہ ناکام ہیں۔ ہندی ترجمہ قرآن زیر نظر ترجمہ، ہندی زبان میں قرآن کا سلیس اور آسان ترجمہ ہے۔ عوام الناس کا خیال رکھتے ہوئے ہندی کے مشکل الفاظ سے اجتناب کیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ عام فہم زبان میں ہونے کی بنا پر عوام اور خواص دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔

ہدیہ: صرف 20/- روپے

‹ Previous page Next page › Contents of June 2007 All issues

Printed page