پیغام
الرسالہ، جون ۲۰۰۷، صفحہ ۴۰
جواب
سورہ یس کی آیت میں لفظ تنزیل کا اعراب حذف کے اصول پر ہے۔ اس آیت میں تنزیل فعل محذوف سے منصوب ہے۔ تفسیر قرطبی میں اس کی تشریح ان الفاظ میں کی گئی ہے: ”تنزیل العزيز الرحيم“ قرأ ابن عامر و حفص والأعمش وحمزة والكسائي وخلف: ”تنزیل“ بنصب اللام على المصدر؛ أى نزّل الله ذلك تنزیلاً۔ (القرطبی، جلد 15، صفحہ: 6) سوال الرسالة مئی 2006 میں ایک سوال کے جواب میں آپ نے لکھا تھا کہ۔ کسی ایسے شخص کو کافر نہیں کہیں گے جو قبلے کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آج کی تاریخ میں جن لوگوں کو قادیانی یا احمدی کہا جاتا ہے اُن لوگوں کو کافر کس بنا پر کہا جاتا ہے۔ جب کہ وہ لوگ بھی قبلے کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔ (شبیر احمد وانی، سری نگر، کشمیر) جواب کون کافر ہے اور کون کافر نہیں ہے، یہ فیصلہ کرنا خدا کا کام ہے۔ انسان کا کام نہیں۔ موجودہ زمانے میں تکفیر کا جو طریقہ رائج ہوا ہے، میں اس کو غلط سمجھتا ہوں۔ اہلِ ایمان کی ذمے داری صرف تبلیغ ہے، تکفیران کی ذمے داری نہیں۔
سوال
سائنٹفک نقطہ نظر (scientific attitude) کیا ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص کے اندر سائنٹفک مزاج یا سائنٹفک نقطہ نظر نہیں ہے۔ اس کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو اس کی وضاحت فرمائیں۔ (عبدالسلام اکبانی، ناگ پور)
جواب
سائنس کے لفظی معنی علم کے ہیں، مگر جدید استعمال میں اس سے مراد وہ علوم ہیں جن کو
‹ Previous page Next page › Contents of June 2007 All issues