آڈیو اور ویڈیو لیکچرس
الرسالہ، جولائی ۲۰۰۷، صفحہ ۱۲
جتنی بھی تحریکیں اٹھیں وہ سب کی سب کسی نہ کسی اعتبار سے حقوق لینے کے نعرہ پر اٹھیں، نہ کہ اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے عنوان پر۔
ان تحریکوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ دنیا کا تقریباً ہر سماج حقوق شناس(right-conscious) سماج بن گیا۔ فرض شناس (duty conscious) سماج کا تصور عملاً تقریباً معدوم ہو گیا۔ اب اگر کسی سماج میں کچھ حقوق شناسی پائی جاتی ہے تو وہ فطرت کے زور پر ہے، نہ کہ فکری تحریکوں میں سے کسی تحریک کے اثر کے تحت۔
سوچنے کا یہ ڈھانچہ جو بنا وہ ساری دنیا میں اس طرح پھیل گیا کہ مسلم اذہان بھی اسی انداز میں سوچنے لگے۔ مسلم اہل قلم اور اہل زبان بھی وہی بولی بولنے لگے جو ساری دنیا میں عملاً معیاری بولی بن چکی تھی۔ یعنی اپنی مصیبتوں کا ذمہ دار دوسروں کو قرار دینا۔ اپنے مسائل کے لیے دوسروں کے خلاف شکایت اور احتجاج کا طوفان کھڑا کرنا۔ اسی مضاہاتی مزاج کا یہ نتیجہ ہے کہ آج مسلمان ساری دنیا میں ایک قسم کے احتجاجی گروہ (protestant group) بن کر رہ گئے ہیں۔
آڈیو اور ویڈیو لیکچرس
امریکہ اور کناڈا میں مولانا وحید الدین خاں کے لیکچرس کی پچاس CDs کے آرڈر کے لیے مندرجہ ذیل پتے پر رابطہ کریں :
Al-Risala Forum International 2665, By Berry Rd. Bensalem, PA 19020 (USA)
Tel/fax: 215-240-4298 e-mail: kkaleemuddin@gmail.com مولانا وحید الدین خاں کے آڈیو اور ویڈیو لیکچرس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے برائے مہربانی اس سائیٹ پر جائیں :
www.alrisala.org
‹ Previous page Next page › Contents of July 2007 All issues