پوائنٹ آف ریفرنس
الرسالہ، جولائی ۲۰۰۷، صفحہ ۱۳
پوائنٹ آف ریفرنس
7 فروری 2004 کو ترکی کی باسفورس یونیورسٹی (استنبول) کے پروفیسر ڈاکٹر مارک لنڈلے (Mark Lindley) کی قیادت میں ترک طالبات کا ایک وفد اسلامی مرکز میں آیا۔ ان طالبات کے نام حسب ذیل ہیں:
Gagla Orpen Gunes Muhafiz Eda Dedelns Aysegul Turan ان لوگوں نے راقم الحروف سے اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں گفتگو کی۔ اور جدید سیاق میں اسلام کو سمجھنے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں ان سے جو گفتگو ہوئی اس کو کسی قدر اضافے کے ساتھ یہاں نقل کیا جاتا ہے۔
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 570ء کو مکہ میں ہوئی۔ 610ء میں آپ کو خدا کی طرف سے پہلی وحی آئی۔ اس طرح ساتویں صدی عیسوی کی ابتداء میں اسلام کا آغاز ہوا۔ نبوت ملنے کے بعد آپ 13 سال تک مکہ میں رہے۔ اس کے بعد 622ء میں آپ ہجرت کر کے مکہ سے مدینہ چلے گئے۔ وہاں آپ دس سال رہے۔ 632ء میں آپ نے مدینہ میں وفات پائی۔
اس طرح آپ کے پیغمبرانہ مشن کی مدت 23 سال ہے۔ اس مدت میں قرآن وقفہ وقفہ سے آپ کے اوپر اترتا رہا، اسی کے ساتھ آپ نے اپنے قول و عمل سے اسلام کی نمائندگی کی۔ آپ کے قول اور عمل کے اسی محفوظ ریکارڈ کو حدیث اور سنت کہا جاتا ہے۔ اسلام کی پہلی جزیشی میں یہی قرآن اور حدیث اسلام کو سمجھنے کا واحد ذریعہ تھا۔ جو شخص بھی اسلام کو سمجھنا چاہتا اس کے لیے ایک ہی پوائنٹ آف ریفرنس (point of reference) تھا اور وہ وہی مقدس متن تھا جس کو قرآن اور حدیث کہا جاتا ہے۔ پیغمبر اسلام کی وفات کے بعد اسلام میں ایک اور چیز شامل ہوئی اور وہ اسلام کی تاریخ ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2007 All issues