Al-Risala · August 2007 · page 43

احتیاط ضروری ہے

الرسالہ، اگست ۲۰۰۷، صفحہ ۴۳

اتنا زیادہ اس سے پہلے کبھی نہ تھا۔ اسی طرح موجودہ زمانے میں اسلام کے نام پر جتنی زیادہ سرگرمیاں ساری دنیا میں جاری ہیں، اتنی زیادہ اس سے پہلے کبھی نہ تھیں۔ موجودہ زمانے میں جہاد کے نام پر جان اور مال کی جتنی زیادہ قربانیاں دی گئی ہیں، وہ مقدار کے اعتبار سے پوری مسلم تاریخ کی مجموعی قربانی سے بھی زیادہ ہے۔ ایسی حالت میں اصل مسئلہ عمل کے فُقدان کا نہیں ہے، بلکہ اُس کے نتیجے کے فقدان کا مسئلہ ہے۔ اقبال نے اس فرق کو نہیں سمجھا اور نتیجہ عمل کے فقدان کو دیکھ کر یہ سمجھ لیا کہ خود جو عمل درکار ہے، وہی مفقود ہے۔ اقبال کو یہ بتانا چاہیے تھا کہ مسلمان بظاہر تارکِ قرآں‘‘ نہیں ہیں، اِس کے باوجود کیوں ایسا ہے کہ وہ قرآن کی برکتوں سے محروم ہیں۔ جسٹس قاضی نے میری اِس بات کو دل چسپی کے ساتھ سنا اور اُس پر کسی منفی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔

اسی طرح ایک بار میں نے گفتگو کے دوران اُن سے کہا کہ اقبال اور دوسرے مسلم رہنما، مغربی تہذیب کو اسلام دشمن تہذیب سمجھتے ہیں اور اُس کے خلاف سخت جذبات کا اظہار کرتے ہیں، مگر یہ ناواقفیت کی بات ہے۔ فطرت کا قانون یہ ہے کہ اس دنیا میں ہر چیز کے ساتھ کچھ نہ کچھ مثبت پہلو شامل رہتے ہیں، مگر اقبال اور دوسرے مسلم رہنما مغربی تہذیب کے اس مثبت پہلو کو دیکھ نہ سکے۔ اُس وقت مجلس میں ایک اور صاحب موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات صحیح نہیں۔ اقبال نے مغربی تہذیب کے مثبت عناصر کا بھی ادراک کیا ہے۔ اپنے دعوے کی تائید میں انھوں نے اقبال کا یہ شعر پڑھا: قوتِ افرنگ از علم و فن است از ہمیں آتش، چراغش روشن است میں نے کہا کہ یہ ایک غیر متعلق (irrelevant) حوالہ ہے۔ اس شعر میں اقبال نے مغرب کی داخلی قوت کا راز بتایا ہے۔ اور یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ کسی کو بھی داخلی قوت کے بغیر عروج نہیں ہوتا۔ میں نے جو بات کہی، اُس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مغرب نے داخلی قوت کے بغیر ہی عروج حاصل کر لیا ہے۔ ایسی بات کوئی نادان آدمی ہی کہہ سکتا ہے۔ میر امدعا یہ ہے کہ اقبال اور دوسرے لوگوں نے مغرب کے مخالفِ اسلام ہونے کا تو اعلان کیا، مگر وہ یہ نہ بتا سکے کہ مغربی تہذیب میں موافقِ اسلام عناصر بھی موجود ہیں۔ اور وہ فلاں فلاں ہیں۔ جسٹس قاضی صاحب کے اہلِ خانہ کو میری طرف سے تعزیت فرمادیں۔ نئی دہلی، 26 مئی 2007 دعا گو وحید الدین

‹ Previous page Next page › Contents of August 2007 All issues

Printed page