Al-Risala · January 2007 · page 3

نئی دہلی، ۶ نومبر ۲۰۰۵ء جواب کا منتظر وحید الدین

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۷، صفحہ ۳

ایک نقطۂ نظر پر تنقید فرمائی ہے۔ میں اپنے مطالعے کے مطابق، ان بعض حضرات کو نہیں جانتا۔ براہِ کرم ان بعض حضرات کے نام اور ان کی کتابوں کے نام تحریر فرمائیں۔ جن کی طرف آپ نے اپنے اس نقطۂ نظر کو منسوب فرمایا ہے۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں واضح جواب سے ممنون فرمائیں گے۔

نئی دہلی، ۶ نومبر ۲۰۰۵ء جواب کا منتظر وحید الدین

جواب میں تاخیر ہوئی تو میں نے انھیں یاد دہانی کے لیے دوبارہ ایک خط لکھا۔ میرا یہ دوسرا خط یہاں نقل کیا جاتا ہے: برادر محترم ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ عرض یہ ہے کہ اس سے پہلے ایک خط مورخہ ۵ نومبر ۲۰۰۵ء میں نے آپ کی خدمت میں روانہ کیا تھا۔ یہ خط آپ کی اس کتاب کے بارے میں تھا جو آپ نے مجھے اپنے دستخط کے ساتھ ۲۲ رمضان ۱۴۲۶ھ کو روانہ فرمائی تھی۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں ’’بعض حضرات‘‘ کے نقطۂ نظر پر تنقید فرمائی ہے، لیکن آپ نے اپنی کتاب میں نہ ان بعض حضرات کا نام لکھا ہے اور نہ ان کی کسی کتاب کا حوالہ دیا ہے۔ میں نے اپنے خط میں آپ سے پوچھا تھا کہ یہ بعض حضرات کون ہیں اور ان کا نام کیا ہے۔ ابھی تک مجھے آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ براہِ کرم اپنا جواب بھیج کر شکریے کا موقع دیں۔

نئی دہلی، ۳۰ نومبر ۲۰۰۵ء دعا گو وحید الدین

میرے ان دو خطوں کے بعد موصوف کا ایک خط ملا، جو یہاں نقل کیا جاتا ہے:

محترمی و مکرمی جناب مولانا وحید الدین خاں صاحب مدظلہ العالی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ جملہ متعلقین کے ساتھ بعافیت ہوں۔ آں جناب سے معذرت ہے کہ میری طرف سے جواب میں تاخیر کے سبب دوسرا خط لکھنے کی زحمت کرنی پڑی، والعفو عند کرام الناس مقبول۔ ماہ نامہ زندگی نو میں قارئین کی طرف سے جو سوالات اور استفسارات آتے ہیں ان میں سے کچھ، محترم مدیر زندگی میرے پاس بھیج دیتے ہیں۔ تقریباً چار سال قبل ’’اقامت دین‘‘ کے موضوع پر ایک صاحب کے سوالات کے جواب میں مذکورہ تحریر لکھی تھی۔ مگر مدیر محترم کے مشورے پر سوالات اور سائل کا نام حذف کر دیا گیا اور تحریر کا جوابی انداز بھی بدل دیا گیا اور ایک معروضی تحریر کے طور پر یہ اگست ۲۰۰۱ء کے شمارے میں شائع ہوئی تھی۔ آں جناب کی خدمت میں یہ تحریر بھیجنے کا مقصد یہ تھا کہ اس موضوع پر الرسالہ میں آپ مستقل لکھتے رہتے

‹ Previous page Next page › Contents of January 2007 All issues

Printed page