نئی دہلی، ۳۰ نومبر ۲۰۰۵ء دعا گو وحید الدین
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۷، صفحہ ۴
ہیں۔ کچھ عرصہ قبل الرسالہ کا ایک خصوصی شمارہ ’’دین وشریعت‘‘ کے عنوان سے نکلا تھا۔ اس میں بھی یہی بحثیں اٹھائی گئی تھیں۔ پاکستان میں ماہ نامہ اشراق میں بھی وقتاً فوقتاً اس موضوع پر تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ آں جناب سے گزارش ہے کہ میری تحریر میں استدلال کی کوئی غلطی ہو تو مطلع فرمائیں۔ والسّلام ۱۴ دسمبر ۲۰۰۵ء دعاوں کا طالب محمد رضی الاسلام ندوی مصنف محترم کا یہ خط میرے سوال کا جواب نہ تھا بلکہ وہ وہی چیز تھی جس کو ٹالنے والا جواب (evasive reply) کہا جاتا ہے۔ یہ جواب علمی اعتبار سے غیر تشفی بخش تھا۔ اس لیے میں نے انھیں دوبارہ درج ذیل خط روانہ کیا: برادر محترم ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی!
آپ کا خط مورخہ ۱۴ دسمبر ۲۰۰۵ ملا۔ عرض یہ ہے کہ آپ کا یہ خط میرے استفسار کا جواب نہیں ہے۔ اصل یہ ہے کہ آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ آپ کے بیان کے مطابق ’’بعض حضرات‘‘ کے نقطۂ نظر کے جواب میں ہے۔ چوں کہ مجھے ایسے بعض حضرات کا علم نہیں ہے، اس لیے میں بالصریح ان کا نام یا ان کی کتاب کا نام جاننا چاہا ہوں، تاکہ یہ متعین کیا جاسکے کہ جن مفروضہ بعض حضرات کے نقطۂ نظر کی تردید میں آپ نے یہ تحریر لکھی ہے وہ ان کے نقطۂ نظر کی واقعی تردید ہے، یا ایسا ہے کہ آپ نے بعض حضرات کے نقطۂ نظر کو بطور خود غلط صورت میں پیش کیا ہے۔ اگر یہ دوسری صورت ہو تو آپ کی تنقید خود آپ کی اپنی مفروضہ صورت پر ہوگی نہ کہ بعض حضرات کے واقعی نقطۂ نظر پر۔ میں دوبارہ آپ سے گزارش کروں گا کہ آپ مذکورہ بعض حضرات کا نام اور ان کی کتاب کا نام بصراحت تحریر فرمائیں تاکہ دونوں نقطۂ نظر کا تقابل کر کے معاملے کو سمجھا جاسکے۔ آپ نے اپنی کتاب اپنے دستخط سے میرے پاس روانہ فرمائی تھی، اس لیے یہ خط لکھنے کی ضرورت پیش آئی، ورنہ اس قسم کی خط و کتابت کی کوئی ضرورت نہ تھی۔ نئی دہلی، ۱۹ دسمبر ۲۰۰۵ دعاگو وحیدالدین کافی انتظار کے بعد جب ان کا جواب موصول نہیں ہوا تو میں نے حسب ذیل خط ان کو روانہ کیا: برادر محترم ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی!
عرض یہ کہ آپ کی کتاب ’’اقامت دین اور نفاذ شریعت‘‘ کے سلسلے میں آپ کو میں نے کئی خطوط لکھے، مگر آپ کی طرف سے اس کا کوئی واضح جواب مجھے نہیں مل سکا۔ میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ آپ نے اپنی اس کتاب میں جن ’’بعض حضرات‘‘ کا حوالہ دیا ہے وہ کون لوگ ہیں۔ میں متعین طور پر ان کا نام یا ان کی کتاب کا نام جاننا
‹ Previous page Next page › Contents of January 2007 All issues