Religious Significance of Light
الرسالہ، فروری ۲۰۰۷، صفحہ ۴۵
کوانڈیا انٹر نیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ایک سیمنار ہوا۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ شریک ہوئے۔ بعض غیر ملکی افراد بھی اس میں شامل تھے۔ اس سیمنار کا موضوع یہ تھا:
Religious Significance of Light
اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اس موضوع پر قرآن اور حدیث کی روشنی میں ایک تقریر کی۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ اسپرچول لائٹ کا سور س صرف خدا ہے۔ اس سے تعلق قائم کر کے ہی کوئی آدمی اپنے لیے روحانی روشنی حاصل کر سکتا ہے۔
۲۰۔ حکومتِ کویت کی طرف سے ہر سال مؤتمر (کانفرنس) کی جاتی ہے۔ ٢٦ نومبر تا ٢٩ نومبر ٢٠٠٦ کو کویت میں اعجاز قرآن پر آٹھویں کانفرنس (المؤتمر الثامن للإعجاز العلمي في القرآن الكريم والسّنة النبوية) منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے کویت کی وزارۃ الأوقاف والشؤون الاسلامية (Ministry of Awqaf and Islamic Affairs) کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کے نام دعوت نامہ موصول ہوا۔ اس دعوت نامے پر وکیل الوزارہ دکتور عادل عبداللہ الفلاح کا دستخط تھا۔ یہ بہت اچھا موضوع تھا، لیکن بعض وجوہ سے صدر اسلامی مرکز اس میں شرکت نہ کر سکے۔ چناں چہ انھیں معذرت نامہ بھیج دیا گیا اور موضوع سے متعلق، اسلامی مرکز کی چھپی ہوئی بعض انگریزی کتابیں بھی روانہ کر دی گئیں۔ ۲۱۔ سوامی اوم پورن سوتنترا (راجستھان) کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کے نام ایک خط مورخہ ٣٠/ اکتوبر ٢٠٠٦ موصول ہوا جو یہاں نقل کیا جاتا ہے:
Revered National Saint,
Just now I heard your talk on the BBC. I feel proud of you! It is only a national saint, a true Indian, a genuinely spiritual authority who would speak with such honesty, frankness and boldness about the respective positions of the Law of the Land and the Personal Law of the Muslim community. In a secular country like India all religions are equal and free to follow their ways in their respective spheres but the love of the Lord is supreme and all Indian citizens are obliged to follow it. But the beauty of your presentation was that you placed your position very clearly and candidly without being offensive to anybody. It is this 'divinity' of the Maulana to which I bow down my head in reverence. All glory to thee, O, the embodiment of the soul of India.
‹ Previous page Next page › Contents of February 2007 All issues