Al-Risala · March 2008 · page 6

جہاد اسلامی تاریخ میں

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۸، صفحہ ۶

سیاسی بگاڑ کے حوالے سے وقت کے حکم رانوں سے مسلح ٹکراؤ نہیں کیا۔ عدم ٹکراؤ کے یہی پالیسی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی علوم کی تدوین ہوئی اور اسلام کا عظیم کتب خانہ وجود میں آیا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اسلام کا کتب خانہ تو نہ بنتا، البتہ ہر جگہ شہیدوں کا قبرستان ضرور بن جاتا۔

3- بارہ سوسال کی اس طویل مدت میں ہم کو صرف ایک استثنائی واقعہ ملتا ہے اور وہ حسین بن علی (وفات: 680ء) کا واقعہ ہے، مگر میں اپنے مطالعے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ جس حسین کو لوگ جانتے ہیں، وہ ایک خود ساختہ شخصیت ہے، تاریخ میں ایسے کسی حسین کا وجود نہیں۔

اصل واقعہ یہ ہے کہ حسین بن علی مکہ میں تھے۔ اُن کو خبر ملی کہ کوفہ (عراق) کے کئی لوگوں نے اُن پر غائبانہ بیعت کر لی ہے اور وہ اُنھیں کوفہ بلا رہے ہیں۔ اس خبر کو سُن کر وہ مکہ سے کوفہ کے لیے روانہ ہوئے ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جس دن حضرت حسین مکہ سے روانہ ہوئے، اُس دن کوفہ کے لوگ اپنی بیعت توڑ چکے تھے۔ اگر وہ ٹیلی فون کا زمانہ ہوتا تو حضرت حسین کو فوراً ہی نقض بیعت کی خبر مل جاتی اور یقیناً وہ مکہ سے کوفہ کے لیے روانہ نہ ہوتے۔ اگر چہ اُس وقت بہت سے صحابہ موجود تھے اور انھوں نے حضرت حسین کو سفر سے روکا، لیکن وہ اپنے اہل خاندان کے تقریباً اسی افراد کو لے کر کوفہ کے لیے روانہ ہو گئے ۔ اس سفر میں کوئی صحابی اُن کے ساتھ موجود نہ تھا۔ گویا کہ یہ کوئی جنگی سفر نہ تھا، بلکہ وہ نجی نوعیت کا ایک سفر تھا۔ حضرت حسین اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ جب کوفہ کے قریب کربلا کے مقام پر پہنچے تو وہاں یزید کے مقامی حاکم عبید اللہ بن زیاد (وفات : 686 ء) نے اُن کو آگے بڑھنے سے روکا۔ مستند تاریخی روایات کے مطابق، اُس وقت حضرت حسین نے کہا کہ میں تم سے لڑنا نہیں چاہتا۔ تم مجھ کو چھوڑ دو، تاکہ میں واپس لوٹ کر مکہ پہنچ جاؤں ، یا پھر تم مجھ کو یزید کے پاس دمشق لے چلو اور میں یزید کے ہاتھ پر بیعت کر لوں گا (إما أن أضع يدي في يد يزيد، تاريخ الطبري، جلد 4، صفحه 313)۔ اُس وقت کوفہ میں یزید کی حکومت کی طرف سے شمر بن ذی الجوشن ایک فوجی دستے کے ساتھ موجود تھا۔ یزید کی کسی ہدایت کے بغیر اُس نے خود سے یہ فیصلہ کیا کہ حسین کو واپس لوٹنے نہیں دینا ہے ۔ اس کے بعد اُس نے اپنے مسلح فوجی دستے کے ساتھ حسین کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ اُس نے

‹ Previous page Next page › Contents of March 2008 All issues

Printed page