Al-Risala · January 2008 · page 10

تواضع ایک عظیم عبادت

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۸، صفحہ ۱۰

کے بارے میں انسان اور زیادہ سنجیدہ ہو جائے ، وہ انعام کو استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ سے زیادہ مُنْعِم کا اعتراف کرنے والا بن جائے ، لیکن نتیجہ بالکل برعکس نکلا۔ انسان اِس حقیقت کو بھول گیا کہ لائف سپورٹ سُسٹم دراصل لَٹ ٹ سپورٹ سُسٹم ہے۔ اِس کے بجائے یہ ہوا کہ انسان نے لائف سپورٹ سُسٹم کو صرف اِنجوائے سپورٹ سُسٹم کے ہم معنی سمجھ لیا۔ اور زندگی کا مقصد صرف یہ بن گیا کہ چیزوں کو اپنے لیے زیادہ سے زیادہ حاصل کرو، تا کہ اپنی زندگی کو زیادہ سے زیادہ پُرمسرت بنا سکو۔ یہاں مجھے اپنا ایک سبق آموز تجربہ یاد آتا ہے۔ یہ تجربہ موجودہ صورتِ حال کے لیے ایک نہایت عمدہ توضیحی مثال (illustration) کی حیثیت رکھتا ہے۔ غالباً 1972 میں، میں راجستھان کے ایک علاقے میں گیا۔ اِس سفر میں میرے ساتھ مفتی محمد جمال الدین قاسمی اور دوسرے کچھ لوگ تھے۔ یہاں ایک غیر آباد پہاڑ تھا۔ وہاں اوپر جانے کے لیے سڑک بنی ہوئی تھی۔ ہم لوگ اِس پہاڑ کے اوپر چڑھے۔ یہ سفر جیپ کے ذریعے طے ہوا تھا۔ جب ہم لوگ پہاڑ کے اوپر پہنچے تو وہاں ناقابلِ قیاس طور پر ایک عجیب منظر دکھائی دیا۔ یہاں غیر آباد علاقے میں ایک ہال نُما بڑی بلڈنگ بنی ہوئی تھی۔ غالباً کسی راجہ نے یہ بلڈنگ بنائی تھی ۔ یہ بلڈنگ ابھی تک بالکل درست حالت میں تھی ، مگر وہاں ہم کو کوئی انسان نظر نہیں آیا۔ اِس کے برعکس، ہم نے دیکھا کہ اُس بلڈنگ کے اندر اور اِس کے باہر ہر طرف ہزاروں کی تعداد میں بندر موجود ہیں۔ وہ شور کر رہے تھے اور ہر طرف بے معنی اچھل کود کر رہے تھے۔ بندر کی یہ انوکھی صفت ہے کہ وہ ایک غیر مُستحق مقام پر قبضہ کر کے ، وہاں بے معنی قسم کی اچھل کود کرنے لگے۔ اِس صورتِ حال کی بنا پر ہم لوگ بلڈنگ کے اندر نہ جا سکے ، اُس کو صرف باہر سے دیکھ کر لوٹ آئے۔ میں وہاں کھڑا ہوا دیر تک اِس منظر کو دیکھتا رہا۔ میں نے سوچا کہ ان قابض بندر ہوں کو اِس کا کوئی دھیان نہیں کہ یہ بلڈنگ کس نے بنائی ہے اور کس کام کے لیے بنائی ہے، اور یہ کہ یہ بندر جو وہاں بے معنی اچھل کود کر رہے ہیں اور طرح طرح کی آوازیں نکال رہے ہیں ، اِس کا کوئی تعلق بنانے والے کی منشا سے ہے یا نہیں۔ اِن سوالات سے مكمل طور پر بے خبر کہ وہاں ایسے کام کر رہے ہیں جو اِس بلڈنگ کا صرف ایک مجرمانہ استعمال ہے، وہ اِس بلڈنگ کا درست استعمال نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2008 All issues

Printed page