Al-Risala · May 2008 · page 17
مواقع کی دنیا
الرسالہ، مئی ۲۰۰۸، صفحہ ۱۷
مواقع کی دنیا
نئی دہلی کے انگریزی اخبارٹائمس آف انڈیا (14 ستمبر 2007) میں ایک رپورٹ چھپی ہے۔ اس رپورٹ کو یہاں صفحے کے نیچے درج کیا جارہا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کے ایک مسلمان عظیم ہاشم پریم جی اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ دولت مند مسلمان ہیں۔ اس معاملے میں سب سے زیادہ قابل غور بات یہ ہے کہ یہ واقعہ ہندو انڈیا‘‘ میں ہوا، جہاں کے بارے میں عام طور پر مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ وہ یہاں محرومی کی زندگی گزاررہے ہیں۔