Al-Risala · June 2008 · page 45

27 Feb. 2008 -4

الرسالہ، جون ۲۰۰۸، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز - 185 06 Feb. 2008 -1 Al-Risala is the only book which gives the life style to all humankind. This is the Great monthly magzine that I read in my life. It provides us the right thought, right direction of life. I pray to God that you continue to go on like. (Rafeeq Ahmad, Canada)

نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام پرگتی میدان (نئی دہلی) میں ہر دوسال پر ایک ورلڈ بک فر لگتا ہے۔ اس سال بک فر 2 فروری سے 10 فروری 2008 تک کے لیے تھا۔ گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اس میں اپنا اسٹال لگایا۔ یہ اسٹال اردو اور انگریزی کے دونوں ہال میں لگایا گیا تھا۔ دونوں اسٹال سے لوگوں نے کافی تعداد میں صدر اسلامی مرکز کی کتابیں خریدیں اور بہت کم قیمت پر ہندی اور انگریزی ترجمہ قرآن حاصل کیا۔ ہمالین پیس اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (راجوری، جموں) نے بڑی تعداد میں یہاں سے قرآن خرید کر غیر مسلم حضرات کے درمیان ہدیہ تقسیم کیا۔ 9 فروری 2008 کو صدر اسلامی مرکز نے بک فر میں آکر دونوں اسٹال کا معائنہ کیا۔ اس سے اسٹال پر موجود کارکنان اور سی پی ایس انٹرنیشنل کے ممبران کی کافی حوصلہ افزائی ہوئی۔

ایک خط: برادرم محمد ذکوان ندوی حرسک الله من أعين الحسد! السلام عليكم ورحمة الله، ماه نامه الرساله کا تازہ شماره (جنوری (2008) موصول ہوا۔ بہت بہت شکریہ۔ مزید شکریہ یہ اس بات کا کہ آپ نے میرے نام ایک سال کے لیے الرسالہ جاری کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں تو زمانہ طالب علمی سے محترم مولانا وحید الدین خاں صاحب کی تحریروں کو پڑھتا رہا ہوں۔ میرے دل میں ان تحریروں کی بہت قدر ہے، میں ان کا بہت مداح ہوں۔ عصری اسلوب نگارش کا مالک یہ مفکر ، جدید ہندوستان اور عالم اسلام میں ایک عظیم معمار کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہندوستان کے ایک سطحی حلقے نے مولانا کی مخالفت محض اس بنیاد پر کی ہے کہ یہ شخص عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کیوں گفتگو کرتا ہے، یا روایتی قسم کے لوگوں کے خاص انداز فکر سے ہٹ کر وہ کیوں سوچتا ہے۔ مگر باد مخالف، دعوت اور ربانیت کے اس چراغ ہدایت کو ہرگز بجھا نہیں سکتی۔ میں ذاتی طور پر نہ صرف مولانا کا قائل ہوں بلکہ جدید ذہن کو اسلام کی صداقت پر مطمئن کرنے کے حوالے سے ان کی گراں قدر خدمات کا کھلے دل سے معترف بھی ہوں۔ مولانا سے اس نیاز مند کا سلام عرض کیجیے۔ خدا آپ کو راہ دعوت میں ثابت قدم رکھے (مولانا محمد احمد بیگ ندوی، استاد دار العلوم ندوة العلماء، لکھنو، 22 فروری 2008)۔

27 Feb. 2008 -4

I am in receipt of your Al-Risala for the month of March 2008 first time. Many many thanks for that. I have gone through the magazine, it's a

‹ Previous page Next page › Contents of June 2008 All issues

Printed page