Al-Risala · July 2008 · page 31

Isaac Newton — A Secret Faith

الرسالہ، جولائی ۲۰۰۸، صفحہ ۳۱

اپنے تحریری لیکچر میں یہ تاثر سے بھرا ہوا جملہ کہا تھا:

Oh, what a relief to find, after all, a truly historical Prophet to believe in. جدید حنفاء جس طرح قدیم عرب میں حنفاء پیدا ہوئے تھے، اسی طرح موجودہ زمانے میں بھی بہت سے حنفاء پیدا ہوئے۔ یہ جدید حنفاء وہ لوگ تھے جو تعصبات سے آزاد ہو کر امکانی طور پر اسلام کی صداقت کا اعتراف کرنے کے لیے تیار تھے۔ اس قسم کی مثالیں موجودہ زمانے میں کثرت سے سامنے آئیں۔ اس معاملے کو سمجھنے کے لیے یہاں اس نوعیت کی چند مثالوں کو ذکر کیا جاتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے ٹامس کارلائل (وفات: 1881) ایک مشہور انگریزی مصنف اور مورخ ہیں۔ ان کی مختلف کتابیں ہیں۔ اُن میں سے ایک کتاب کا نام یہ ہے: On Heroes, Hero-Worship (1841)

ٹامس کارلائل نے اپنی اس کتاب میں پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا ہے اور ان کو تمام پیغمبروں کا ہیرو بتایا ہے۔

مشہور لبنانی پروفیسر فلپ ہٹی (وفات: 1978) نے اپنی کتاب تاریخِ عرب (History of the Arabs) میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں لکھا ہے کہ دوسرے پیغمبروں کے برعکس ، محمد تاریخ کی مکمل روشنی میں پیدا ہوئے:

Muhammad was born withing the full light of history (p. 111)

فرانس کے ڈاکٹر مورس بوکائی (پیدائش: 1920) نے عربی زبان سیکھی اور قرآن کا مطالعہ کیا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ تمام مذہبی یا الہامی کتابوں میں قرآن واحد کتاب ہے، جس کی صداقت جدید سائنسی معیار پر پوری اترتی ہے۔ اس موضوع پر انھوں نے ایک مستقل کتاب لکھی ہے۔ اس کا نام یہ ہے: The Bible, the Quran and Science امریکا کے ڈاکٹر مائیکل ہارٹ (پیدائش: 1932) نے 572 صفحات پر مشتمل ایک ضخیم کتاب

‹ Previous page Next page › Contents of July 2008 All issues

Printed page