Al-Risala · July 2008 · page 32

Isaac Newton — A Secret Faith

الرسالہ، جولائی ۲۰۰۸، صفحہ ۳۲

تیاری کی ۔ یہ کتاب 1991 میں پہلی بار چھپی ۔ اس کتاب میں مصنف نے تاریخ کے ایک سو ایسے افراد کے حالات لکھے ہیں، جنھوں نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ۔ ایک سو ایسے کامیاب ترین افراد کی فہرست میں انھوں نے نمبر ایک پر جس کا نام درج کیا ہے، وہ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اس کتاب کا نام یہ ہے:

The 100: A Ranking of the Most Influential Persons in History انڈیا کے ایک مؤرخ مسٹرا یم این رائے (وفات : 1954 ) نے اسلام پر ایک کتاب شائع کی ہے۔ اس کا نام ہے اسلام کا تاریخی رول (The Historical Role of Islam) ۔ یہ کتاب پہلی بار 1939 میں چھپی ۔ مصنف نے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے لائے ہوئے انقلاب کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے _ تمام معجزوں میں سب سے زیادہ بڑا معجزہ: The Most Miraculous of all Miracles. (p. 4)

اس طرح کے حنفاء جدید دور میں بڑی تعداد میں پیدا ہوئے ۔ ان میں بہت سے ایسے لوگ تھے جنھوں نے واضح طور پر مذکورہ قسم کا اعتراف کیا ۔ ان کے علاوہ اس گروہ میں بہت سے ایسے لوگ بھی نکلے جنھوں نے بطور خود قرآن کا ترجمہ پڑھ کر باقاعدہ اسلام قبول کر لیا ۔ مثلاً ہنگری کے ڈاکٹر عبدالکریم جر مانوس ، آسٹریا کے لیو پولڈ محمد اسد، برطانیہ کے محمد مار ماڈیوک پکتھال ، اور لار ڈہیڈ لے فاروق، وغیرہ۔

جدید سائنسی دور نے موجودہ نسلوں کے اندر ایک نیا ذہن پیدا کیا، جو عین اسلام کے موافق تھا ۔ وہ ہے روحِ تجسس (spirit of inquiry) ۔ انگلش فلسفی برٹرینڈ رسل (وفات : 1970) نے خاص اسی موضوع پر ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے _ ول ٹو ڈاؤٹ (Will To Doubt) ۔ اس طرح کی کتابوں کا مطالعہ بتاتا ہے کہ جدید ذہن کی نمایاں صفت یہ ہے کہ سائنس کی ڈی کنڈیشننگ کے ذریعے لوگوں کا روایتی فکر ختم ہو گیا ۔ وہ یہ چاہنے لگے کہ چیزوں کو تاریخی اور سائنسی معیار پر جانچ کر وہ اس کی سچائی کو جانیں اور پھر اس کو قبول کریں۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 2008 All issues

Printed page