Al-Risala · July 2008 · page 35

عظیم ترین شہادت

الرسالہ، جولائی ۲۰۰۸، صفحہ ۳۵

ہو جائے گا اور لوگ سچائی کو بے نقاب حالت میں دیکھ سکیں گے۔ دوسری طرف، یہ ہو گا کہ بہت سے وہ افراد جو حق کے متلاشی بنے ہوئے تھے اور اپنے سائنسی ذہن کی سطح پر، سچائی کی معرفت حاصل کرنا چاہتے تھے، اُن کو یہ معرفت حاصل ہوگی۔ اس طرح اللہ ولیّ الذین آمنوا یخرجہم من الظلمات إلى النور (البقرہ: 257) کا واقعہ دوبارہ تاریخ میں ظاہر ہو کر سامنے آجائے گا۔ یہی وہ گروہ ہے جس کو حدیث میں اخوانِ رسول کا نام دیا گیا ہے۔ یہ لوگ تاریخِ دعوت کا آخری حصہ ہوں گے۔ جدید ذرائع کو استعمال کر کے وہ عالمی سطح پر کلمہ اسلام کو ہر گھر میں داخل کر دیں گے ۔ اس کے بعد تاریخِ بشری کا پہلا دور ختم ہو جائے گا اور پھر تاریخِ بشری کا وہ دوسرا دور ہوگا، جب کہ تمام انسان خداوندِ رب العالمین کے سامنے حاضر ہوں گے، تا کہ وہ اپنے ابدی انجام کے بارے میں خدائی عدالت کا فیصلہ سن سکیں۔ ایسا بہر حال ہوگا، اور اب ایسا ہونے میں زیادہ دیر نہیں۔ الرسالہ آن لائن اب آپ ماہ نامہ الرسالہ (اُردو اور انگریزی) کے نئے اور پرانے شمارے اور مولانا وحید الدین خاں کی کتابیں آن لائن بھی پڑھ سکتے ہیں اور اُس کو فری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس طرح اب آپ کے لیے ہر ماہ الرسالہ کے تازہ شماروں کا آن لائن مطالعہ ممکن ہو سکے گا۔ آن لائن مطالعے کے لیے ویب سائٹ کا پتہ درج ذیل ہے:

www.alrisala.org

مختلف فکری اور دعوتی موضوعات پر مولانا وحید الدین خاں کے ویڈیو اور آڈیو لیکچرز اُردو اور انگریزی زبان میں سننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں:

www.wkhan.net www.cpsglobal.org www.goodwordbooks.com

‹ Previous page Next page › Contents of July 2008 All issues

Printed page