ہدیہ: صرف -/25 روپئے
الرسالہ، اگست ۲۰۰۸، صفحہ ۲۲
بار بار ہوا ہے۔ یہ بلا شبہ ایک تباہ کن مزاج ہے۔ جو قومیں اس مزاج کا شکار ہوں، وہ اپنے گرد و پیش موجود مواقع کو استعمال کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ مثبت امکانات کے درمیان منفی انجام کے سوا کچھ اور ان کے حصے میں نہیں آتا۔
تجربہ بتاتا ہے کہ جو لوگ مفروضہ حریف کے خلاف منفی تقریریں کریں، ان کو قوموں کے درمیان خوب مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔ ان کے لیے پر جوش تالیاں بجائی جاتی ہیں۔ لیکن نتیجہ کے اعتبار سے ایسے لوگ اپنی قوم کی تباہی میں اضافے کے سوا کچھ اور نہیں کر پاتے۔ وہ قوم کی جذباتیت میں اضافہ کر کے اُس کو اس قابل بنا دیتے ہیں کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ اپنی تعمیری منصوبہ بندی نہ کر سکے۔ اس کے برعکس، جو شخص حریف سے نفرت میں مبتلا نہ ہو، وہ معتدل انداز میں سوچنے کے قابل ہوتا ہے۔ وہ حالات کا حقیقت پسندانہ اندازہ کر کے تعمیری منصوبہ بناتا ہے، اور قوم کو از سر نو نئی زندگی دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ تاریخ میں دونوں قسم کے کردار پائے جاتے ہیں۔ لیکن نتیجہ بتاتا ہے کہ پہلی قسم کے کردار نے صرف تباہی میں اضافہ کیا، اور دوسری قسم کے کردار نے اپنی قوم کو نئی زندگی دینے میں کامیابی حاصل کی۔
ہندی ترجمہ قرآن زیر نظر ترجمہ، ہندی زبان میں قرآن کا سلیس اور آسان ترجمہ ہے۔ عوام الناس کا خیال رکھتے ہوئے ہندی کے مشکل الفاظ سے اجتناب کیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ عام فہم زبان میں ہونے کی بنا پر عوام اور خواص دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔
ہدیہ: صرف -/25 روپئے
‹ Previous page Next page › Contents of August 2008 All issues