Al-Risala · August 2008 · page 46

4- برادر محترم مولانا محمد ذ کوان ندوی

الرسالہ، اگست ۲۰۰۸، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز 187

1- الرسالہ مشن ملک اور بیرون ملک میں نہایت تیز رفتاری کے ساتھ مسلسل طور پر پھیل رہا ہے۔ خاص طور پر گزشتہ سالوں میں، الرسالہ کی ریڈر شپ (readership) میں حیرت ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ الرسالہ سے وابستہ افراد پورے گلوب پر پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اپنے متعلقین، احباب ، با ذوق افراد، اہلِ علم، سر بر آوردہ شخصیات، علمی اداروں اور مساجد اور مدارس کے نام مسلسل طور پر اپنی طرف سے الرسالہ اور مطبوعاتِ الرسالہ کا خصوصی تحفہ پیش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک دل چسپ خبر یہ ہے کہ جون 2008 میں الرسالہ مشن سے وابستہ حیدر آباد (دکن) کے ایک صاحب خیر ساتھی نے اپنی طرف سے ایک ہزار افراد کے نام الرسالہ جاری کرایا ہے۔ 2- مولا نا محمد ذ کوان ندوی کے تعاون سے شمالی یورپ کے مشہور ملک سویڈن (Sweden) میں کافی عرصے سے الرسالہ پھیل رہا تھا۔ گزشتہ کئی سال سے سویڈن کے دارالسلطنت، اسٹاک ہوم (Stockholm) میں الرسالہ کی ایجنسی بھی قائم ہے۔ جون 2008 میں مسٹر اخلاق حسین انصاری نے شہر کے مرکزی مقام پر الرسالہ کی مطبوعات پر مشتمل ایک لائبریری بھی قائم کر دی ہے۔ اس لائبریری سے لوگ بڑی تعداد میں استفادہ کر رہے ہیں۔ 3- الرسالہ مشن سے وابستہ ایک صاحب خیر جو ویسٹ انڈیز (West Indies) میں مقیم ہیں، جون 2008 میں انھوں نے مولانا وحید الدین خاں صاحب کے ہندی ترجمۂ قرآن کی تین ہزار سے زیادہ کا پیاں انڈیا میں غیر مسلم حضرات کے درمیان مفت تقسیم کرائی ہیں۔

4- برادر محترم مولانا محمد ذ کوان ندوی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ الحمد للہ طالبِ عافیت بعافیت ہے۔ دہلی ، جے پور، اندور کے سفر سے واپسی کے بعد دعوہ لائبریری کے لیے عنایت کردہ کتابیں دستیاب ہوئیں۔ تذکیر القرآن کا درس بروز اتوار بعد نماز عصر شروع کر دیا گیا ہے۔ جس میں اسکول کے اساتذہ، طلباء اور گاؤں کے دیگر افراد شرکت کر رہے ہیں۔ سی پی ایس کے پمفلٹس مسلم اور غیر مسلم میں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے نئی جزشین اسلام کو عصری اسلوب میں سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ الرسالہ اور دیگر کتابیں لائبریری سے لے کر لوگ پڑھ رہے ہیں۔ حضرت مولانا وحید الدین خاں اور سی پی ایس کے ارکان کا صد ہا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے انتہائی مصروفیات کے با وجود مجھ سے ملاقات کی ، اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا اور لائبریری کے لیے کتابیں فراہم کیں جس کے لیے ایک بار پھر شکریہ ادا کر رہا ہوں۔ جزاك الله خيراً كثيراً (قاری محمد جابر سراجی ، جامعہ محمد یہ (الاقصی لائبریری) گونڈہ، یوپی ، 22 مئی 2008 )۔ 5- عالی جناب محترم المقام مولانا وحید الدین خاں صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ غالباً تین سال قبل ناگ پور میں جناب عبد السلام اکبانی کی رہائش گاہ پر آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ میں نے ہندی روز نامہ ” نو بھارت “ کے لیے آپ کا انٹرویو بھی لیا تھا۔ آپ کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوں۔ الرسالہ کے

‹ Previous page Next page › Contents of August 2008 All issues

Printed page