Al-Risala · September 2008 · page 45

بہتر مستقبل کی طرف

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۸، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز 188

1- الرسالة مشن سے وابستہ لوگوں کا ایک تربیتی اجتماع 24 مئی 2008 کو گڑ گاؤں میں ہوا۔ یہ ایک دن کا اجتماع تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ یہاں صدر اسلامی مرکز کی تین تقریریں ہوئیں۔ ان تقریروں میں دعوت اور تربیت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی گئی۔ اجتماع کی کچھ کارروائی ”کپور ہاؤس“ میں ہوئی اور کچھ کارروائی وہاں کے ایک کھلے پارک میں۔ اس پوری کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی ہوئی۔ یہ پورا پروگرام نچر کے ماحول میں ہوا۔ اس تربیتی اجتماع میں شریک ہوکر لوگوں نے اپنے دعوتی اور ربانی شعور میں اضافہ محسوس کیا۔ 2- 30 مئی 2008 کی شام کوانڈیا انٹر نیشنل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) میں ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام سی پی ایس انٹرنیشنل اور گڈ ورڈ بکس کی طرف سے کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت، صدر اسلامی مرکز کا خطاب تھا۔ تقریر کا عنوان یہ تھا: Global warming and Islam اس عنوان کے تحت، صدر اسلامی مرکز نے ایک گھنٹہ تقریر کی۔ انھوں نے قرآن اور حدیث اور جدید سائنسی تحقیقات کی روشنی میں بتایا کہ گلوبل وارمنگ دراصل گلوبل وارنگ ہے۔ یہ خاتمہ تاریخ کا آغاز ہے۔ اب آخری وقت آگیا ہے کہ لوگ خدا سے ڈریں اور خدائی نقشے کے مطابق، اپنی زندگی کی منصوبہ بندی کریں۔ تقریر کے بعد سوال وجواب ہوا۔ لوگوں نے اس پروگرام کو بہت پسند کیا۔ حاضرین کی اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات پر مشتمل تھی۔ انھوں نے کامل سنجیدگی کے ساتھ پروگرام کو سنا اور اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا۔ تقریر کے بعد انگریزی میں چھپا ہوا دعوتی لٹریچر کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ 3- سائی انٹرنیشنل سینٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) میں 11 جون 2008 کو حسب معمول ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام مختلف نوودید والیایہ کے پرنسپل حضرات کی ٹریننگ کے لیے تھا۔ اس کا عنوان یہ تھا: Basic Human Values in Islam. اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور قرآن اور حدیث کی روشنی میں موضوع کی وضاحت کی۔ ایک گھنٹے کی تقریر کے بعد آدھے گھنٹے کا سوال وجواب ہوا۔ اس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل کی ٹیم کے افراد بھی وہاں موجود تھے۔ انھوں نے حاضرین کے درمیان انگریزی میں چھپا ہوا خوب صورت لٹریچر تقسیم کیا۔ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

4- امریکن ٹی وی کمپنی ونڈرلینڈ انٹرٹین مینٹ (Wonderland Entertainment) کی ٹیم نے یکم جولائی 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو یا انترویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو مستر امینول (Emananuel Itier) تھے۔ سوالات خاص طور پر دو موضوع سے متعلق تھے۔ اسلام میں پیس کی اہمیت، اسلام میں اسپرچوٹیٹی کا تصور۔ دونوں موضوعات پر انھیں اسلام کا نقطۂ نظر بتایا گیا۔ انٹرویو کے آخر میں ان کو انگریزی میں چھپی ہوئی کچھ اسلامی کتابیں دی گئیں۔ مثلاً گا ڈارائزر، آڈیالوجی، آف پیس، وغیرہ۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2008 All issues

Printed page