Al-Risala · November 2008 · page 42

1- حافظ صلاح الدین عمر 25 سال

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۸، صفحہ ۴۲

اس لیے ان کا ذہن ابھی تک صاف نہیں ہوا۔ آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو چاہیے کہ وہ تذکیر القرآن کو اور دوسری کتابوں کو بار بار پڑھیں۔ اس کے بعد ان کے تمام اشکالات اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔ 4- مکی اور مدنی زندگی کے بارے میں آپ نے ایک صاحب کا جو اشکال نقل کیا ہے، وہ بھی مطالعے کی کمی کا نتیجہ ہے۔ اگر وہ ہماری کتابوں کو غور کے ساتھ پڑھیں، تو ان کا اشکال بھی اپنے آپ ختم ہو جائے گا۔ لوگوں کے تصور کے مطابق ،مکی زندگی پر امن دعوت کی علامت ہے، اور مدنی زندگی مسلح جہاد کی علامت۔ پچھلے دو سو سال سے ساری دنیا کے مسلمان جگہ جگہ مسلح جہاد کر رہے ہیں۔ یہ جہاد اب تک جاری ہے، لیکن بے شمار قربانیوں کے باوجود اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ہمارا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلح جہاد کے مواقع یک سر مفقود ہیں، جب کہ پرامن دعوت کے مواقع پوری طرح کھلے ہوئے ہیں۔ ایسی حالت میں بلاشبہ یہ بدترین نادانی ہے کہ پرامن دعوت کے مواقع کو استعمال نہ کیا جائے اور جہاد کے نام سے تباہ کن سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔ خود آپ کے ساتھی اور ان کے جیسے بہت سے لوگ عملاً اسی طریقے کو اختیار کئے ہوئے ہیں۔ وہ پر امن مواقع کے درمیان اپنا کام کر رہے ہیں، نہ کہ متشددانہ ماحول کے درمیان۔

5- الرسالہ مشن اور دوسری تحریکوں میں ایک واضح فرق ہے۔ وہ فرق یہ ہے کہ الرسالہ مشن خالص دعوتی تحریک ہے، جب کہ دوسری تحریکیں ملی تحریک کی حیثیت رکھتی ہیں۔ دعوتی تحریک وہ ہے جو انسانیت عامہ کے لیے انذار و تبشیر کی بنیاد پر اٹھے، جو کسی قومی یا مادی مفاد کے بغیر، خدا کے ابدی پیغام کو بے آمیز انداز میں لوگوں کی قابلِ فہم زبان میں اُن کو پہنچائے۔ یہ پیغمبرانہ نوعیت کا کام ہے۔ اور یہ کام موجودہ زمانے میں صرف الرسالہ مشن کے تحت انجام پا رہا ہے۔

ملی تحریکوں کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ اُن میں سے کسی کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کو فخر کی غذا فراہم کی جائے، کسی کا مقصد ہے سیاسی اقتدار کو قائم کرنا، کوئی مسلمانوں کی مادی یا اقتصادی خدمت کر رہا ہے، کوئی مسلمانوں کے قومی مطالبات کو لے کر احتجاجی مہم چلا رہا ہے، کوئی مسلمانوں کی ملی اور روایتی ضرورتوں کو پورا کرنا چاہتا ہے، وغیرہ۔ اس قسم کے کاموں کو ملی خدمت تو کہا جاسکتا ہے، لیکن اُن

‹ Previous page Next page › Contents of November 2008 All issues

Printed page