How to develop a spiritual personality.
الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۸، صفحہ ۴۵
خبر نامہ اسلامی مرکز 190
1- 15 اگست 2008 کی شام گوگرگاؤں کی ایک کالونی (گرین وڈ کالونی) میں ایک صاحب کے مکان پر ایک تربیتی اجتماع ہوا۔ اس اجتماع میں الرسالہ مشن سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ یہ پورا پروگرام نیچر کے ماحول میں ہوا۔ پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء سے فرداً فرداً ان کا تاثر معلوم کیا گیا۔ انھوں نے اس دن کے پروگرام سے سیکھی ہوئی ایک ایک بات بتائی۔ آخر میں عصر کی نماز باجماعت ادا کی گئی اور دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ 2- 16 اگست 2008 کی شام کو گڈ ورڈ (Goodword) اور سی پی ایس انٹرنیشنل (CPS International) کی طرف سے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) میں ایک پروگرام رکھا گیا۔ یہ پروگرام صدر اسلامی مرکز کے خطاب کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا عنوان یہ تھا: روحانی شخصیت کی تعمیر:
How to develop a spiritual personality.
اس عنوان کے تحت، صدر اسلامی نے ایک گھنٹہ تقریر کی اور روحانی شخصیت کی تعمیر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریر کے بعد آدھے گھنٹے سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ حاضرین میں ہندو اور مسلم دونوں طبقے کے لوگ موجود تھے، البتہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سینئر ہندو افراد کی اکثریت تھی۔ حاضرین میں اٹلی اور لندن اور برطانیہ کے افراد بھی شریک تھے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام لوگوں نے اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا۔ حاضرین کے درمیان انگریزی میں چھپا ہوا خوب صورت بروشر اور پمفلٹ تقسیم کیا گیا۔ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا، اور اپنی دل چسپی کا اظہار کیا۔
3- 20 اگست 2008 کو سائی انٹرنیشنل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) میں ایک پروگرام تھا۔ یہ پروگرام انڈیا کے مختلف نوودیہ ودیالیہ کے پرنسپل حضرات کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس پروگرام میں شرکت کی اور حسب ذیل موضوع پر ایک تقریر کی: اسلام میں بنیادی انسانی اقدار:
Basic Human Values in Islam
تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ پروگرام کے خاتمہ پر حاضرین کے درمیان اسلامی مرکز کے تحت چھپا ہوا خوب صورت انگریزی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا۔
4- اٹلی کی ایک مسیحی تنظیم (Community of St. Egidio) کے تقریباً 20 ممبران دہلی آئے۔ ان کی درخواست پر انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) کے کانفرنس روم نمبر 3 میں ایک خصوصی اجتماع کیا گیا۔ یہ پروگرام 23 اگست 2008 کی شام کو ہوا۔ اس میں مذکورہ ممبران کے علاوہ، دہلی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شریک ہوئے۔ اس کے تحت، صدر اسلامی مرکز نے ”تعارفِ اسلام“ کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ پروگرام کے خاتمہ پر حاضرین کے درمیان انگریزی ترجمہ قرآن اور اسلامی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2008 All issues