Al-Risala · January 2008 · page 7

تواضع ایک عظیم عبادت

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۸، صفحہ ۷

تقدیر انسانی (Human Destiny)

ایک انسان جس نے سیارۂ زمین کو نہ دیکھا ہو، وہ کسی تیز رفتار خلائی جہاز کے ذریعے پوری کائنات کا سفر کرے اور اس کے بعد وہ پہلی بار زمین پر اترے تو وہ زمین کو دیکھ کر اچانک مبہوت ہو جائے گا۔ کیوں کہ انتہائی وسیع کائنات میں سیارۂ زمین اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک واحد استثناء ہے۔ وسیع کائنات میں یا تو ستارے ہیں، جہاں بھڑکتی ہوئی آگ کے سوا اور کچھ نہیں، یا سیارے (planets) ہیں، جو خشک چٹان کی مانند خلا میں گھوم رہے ہیں۔ یہ صرف سیارۂ زمین ہے جہاں استثنائی طور پر انسان جیسی مخلوق کے لیے تمام زندگی بخش چیزیں موجود ہیں، یعنی وہ تمام موافق حیات اسباب جن کے مجموعے کو لائف سپورٹ سسٹم(life support system) کہا جاتا ہے۔ ہر انسان اسی سیارۂ زمین پر پیدا ہوتا ہے اور اپنی پوری زندگی وہ اسی کے اوپر گزارتا ہے، لیکن اُس کو زمین کی اس استثنائی نوعیت کا تحیّر خیز احساس نہیں ہوتا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ بچپن سے زمین کو دیکھتا ہے، اس طرح روزانہ دیکھتے دیکھتے، وہ اس کا عادی (used to) ہو جاتا ہے۔ زمین کا استثنائی انوکھا پن اس کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو ہر صبح کو جب وہ زمین کو دیکھے تو وہ پکار اٹھے ــــ اوہ، کتنی حسین اور کتنی مکمل زمین:

Oh, what a beautiful earth, what a perfect world!

سیارۂ زمین کی یہ حیات بخش حیثیت ہمیشہ سے تھی، لیکن موجودہ زمانے میں سائنس کی دریافتوں نے اُس کی انوکھی نوعیت کو ہزاروں گنا زیادہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے لیے ایک معلوم واقعہ بنا دیا ہے۔ زمین میں لائف سپورٹ سسٹم کے انوکھے نظام کو آج کا انسان جتنا زیادہ جانتا ہے، اتنا زیادہ اس سے پہلے کبھی اس کو کسی انسان نے نہیں جانا تھا۔

لائف سپورٹ سسٹم کیا ہے۔ وہ ایک انعام (gift) ہے۔ وہ کسی دینے والے (giver) کے ذریعے

‹ Previous page Next page › Contents of January 2008 All issues

Printed page