Basic Human Values in Islam
الرسالہ، فروری ۲۰۰۸، صفحہ ۴۲
خبر نامہ اسلامی مرکز 182
1- سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 19 ستمبر 2007 کو حسب معمول ایک پروگرام ہوا۔ اس میں مختلف مقامات سے کیندریہ وڈیالیہ کے پرنسپل حضرات شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں ایک مفصل تقریر کی۔ تقریر کا موضوع یہ تھا:
Basic Human Values in Islam
قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس موضوع پر اظہار خیال کیا گیا ۔ آخر میں کچھ سوالات کیے گیے۔ ایک بات یہ کہی گئی کہ مغربی کلچر میں فریڈم کو خیر اعلیٰ (Summum Bonum) مانا جاتا ہے، لیکن اسلام میں امن (peace) کو خیر اعلیٰ کی حیثیت حاصل ہے۔
2- راشٹریہ سہارا (ہندی) کے نمائندہ مسٹر کمار و جے نے 2 اکتوبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو ٹیلی فون پر ریکارڈ کیا گیا۔ یہ انٹرویو جہاد کے موضوع پر تھا۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں اُن کے سوالات کا جواب دیا گیا۔
3- آل انڈیا ریڈیو (نئی دہلی) سے 4 اکتوبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو نشر کیاگیا اس انٹرویو کا موضوع ــــــ نان وائلنس تھا۔ یہ انٹرویو صبح کے نشریے کے تحت نشر کیا گیا۔
4- اسٹار نیوز (نئی دہلی) کے نمائندے نے 14 اکتوبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس انٹرویو کا موضوع تھا: خط کے ذریعے عورت کو طلاق دینے کا مسئلہ۔ اس موضوع پر قرآن اور حدیث کی روشنی میں ان کے سوالات کا جواب دیا گیا۔
5- سرو دھرم سنسد (Parliament of religions) کے اُدگھاٹن کے طور پر 5 اکتوبر 2007 کی شام کو انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (نئی دہلی) میں ایک بڑا فنکشن ہوا۔ اس میں سوامی اگنی ویش ، شری شری روی شنکر، اور فادر والسن تھمپو، وغیرہ شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بھی اس میں شرکت کی اور تقریباً پندرہ منٹ کی ایک تقریر کی ۔ انھوں نے اپنی تقریر میں سماجی اصلاح کے لیے ایجوکیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل افراد نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور انگریزی میں چھپے ہوئے اسلامی بروشرز بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان تقسیم کیے۔ یہ پروگرام اسلامک کلچر سنٹر کے بڑے آڈیٹوریم میں ہوا۔ پورا ہال سامعین سے بھرا ہوا تھا۔ 6- نوئیڈا کے ایک ٹی وی پر گیا ویژن (Pragya Vision) کی ٹیم نے 10 اکتوبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کے انٹرویو کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ اس کے انٹرویو ر مسٹر طارق عالم خان تھے۔ انٹرویو کا موضوع ــــــ مذہب اور روحانیت تھا۔ اس سلسلے میں اسلام اور صوفیوں کے نقطہ نظر کو بتایا گیا۔
7- سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 10 اکتوبر 2007 کو حسب معمول، ایک پروگرام ہوا۔ اس میں
‹ Previous page Next page › Contents of February 2008 All issues