The Message of the Quran
الرسالہ، فروری ۲۰۰۸، صفحہ ۴۳
مختلف نوودے ویڈالیہ کے پرنسپل حضرات شریک ہوئے ۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ اسلام میں بنیادی انسانی اقدار (Basic Human Values in Islam) پر ایک تقریر کریں۔ اس کے مطابق، انھوںنے وہاں اس موضوع پر ایک مفصل تقریر کی۔ تقریر کے آخر میں سامعین کی طرف سے سوالات کیے گیے، جن کا جواب دیا گیا۔ حاضرین نے اُس پر کافی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ آخر میں اُن کے درمیان انگریزی میں چھپے ہوئے اسلامی پمفلٹ تقسیم کیے گیے، جس کو انھوںنے نہایت شوق سے لیا۔
8- ٹائمس ناؤ (Times Now) کے نمائندے نے 11 اکتوبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو اجمیر میں بم دھماکے سے متعلق تھا۔ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ اس طرح کا متشددانہ فعل ہر اعتبار سے قابل مذمت ہے۔ اسلام امن اور رحمت کا مذہب ہے، نہ کہ تشدد اور بے رحمی کا مذہب۔ 9- راشٹریہ سہارا، ہندی (نئی دہلی) کے نمائندہ وجے کمار نے 12 اکتوبر 2007 کو صدر اسلامی کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو اجمیر کے بم دھماکہ (11 اکتوبر 2007) کے موضوع پر تھا۔ جواب میں بتایا گیا کہ اسلام میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اسلام میں معصوم لوگوں کو مارنا حرام ہے۔ جو لوگ اس قسم کا متشددانہ فعل کر رہے ہیں، وہ امن کی طاقت سے بے خبر ہیں۔ اسلام میں امن سب سے بڑی طاقت ہے، نہ کہ تشدد۔
10 - ای ٹی وی (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر قاسم ندوی نے 17 اکتوبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو روزے سے متعلق تھا۔ سوالات کے دوران قرآن اور حدیث کی روشنی میں روزے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
11- انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) میں 20 اکتوبر 2007 کی شام کو ایک پروگرام ہوا۔ اس کا انتظام سی پی ایس اور گڈ ورڈ بکس کی طرف سے کیا گیا۔ یہ پروگرام صدر اسلامی مرکز کی تقریر کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کا موضوع تھا ۔ قرآن کا پیغام :
The Message of the Quran
اس پروگرام میں تعلیم یافتہ لوگ شریک ہوئے۔ کچھ ہندو حضرات بھی وہاں موجود تھے۔ تقریباً ایک گھنٹے تقریر ہوئی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ یہاں آنے والوں کو اسلامی دعوت کے مطبوعہ انگریزی بروشر دیے گیے ۔ یہاں گڈ ورڈ بکس کی طرف سے اسلامی کتابوں کا ایک بُک اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔ لوگوں نے یہاں سے کتابیں حاصل کیں۔ 12 - 18 اکتوبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کے نام ایک خط موصول ہوا۔ وہ خط یہاں نقل کیا جاتا ہے:
حضرت مولا نا وحید الدین خاں صاحب
الرساله جون 2007 کے شمارے میں شائع ایک مضمون مسیحی ماڈل کے خلاف اگست 2007 کے مہینے میں یہاں سری نگر (کشمیر) کے بعض علما، واعظین اور ائمہ مساجد کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آ رہا ہے اور اس سلسلے میں
‹ Previous page Next page › Contents of February 2008 All issues